سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مشن انوویشن

Posted On: 19 MAR 2021 5:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 19 مارچ       ہندوستان نے کلیدی ممالک کے ساتھ شراکت داری  قائم کی ہے اور بایوٹیکنالوجی اور اس سے وابستہ شعبہ جات  بشمول  توانائی ، پانی ، صحت کے شعبے جو عالمی چیلنج ہیں، ان میں علم کی تخلیق اور اختراعات کے ذریعے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ لہذا ، ہندوستان سنگین شعبوں میں عالمی سطح پرسائنس و ٹکنالوجی کی شراکت داری کا ایک اہم محرک بن کر ابھرا ہے۔ محکمہ سائنس و ٹکنالوجی ، محکمہ بایوٹیکنالوجی اور کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ نے اہم مشنوں کا آغاز کیا ہے۔

مشن انوویشن 24 ممالک اور یورپی یونین کی عالمی پہل ہے جو 30 نومبر ، 2015 کوسی او پی 21 میں پیرس معاہدے کے دوران شروع کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں شفاف توانائی کی تحقیق ، ترقی اور نمائش (آر ڈی اینڈ ڈی) پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ صاف ستھرے اختراعات کو تیز کیا جاسکے۔

شفاف توانائی آر ، ڈی اینڈ ڈی میں قومی کاوشوں کو مربوط کرنے اور محکمہ سائنس وٹیکنالوجی نیز دیگر وزارتوں کے ساتھ مل کر متعدد سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محکمہ بایوٹیکنالوجی نوڈل ایجنسی ہے۔ہندوستان آٹھ انوویشن چیلنجوں میں شریک ہوکر اور تین چیلنجوں (اسمارٹ گرڈز ، بجلی کے لیے آف گرڈ تک رسائی اور پائیدار حیاتیاتی ایندھن) میں مشترکہ قیادت کر کے عالمی سطح پر مشن انوویشن کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہندوستان مشن انوویشن  اسٹیئرنگ کمیٹی کا رکن ہے اور کینیڈا کے ساتھ تجزیہ اور مشترکہ ریسرچ کے سب گروپ کا شریک قائد ہے۔ ہندوستان نے کلین انرجی انٹرنیشنل انکیوبیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا ہے تاکہ معاشرتی بھلائی کے لئے سب سے زیادہ مؤثر صاف توانائی کا حل فراہم کرنے کے لئے مدد فراہم کی جاسکے۔

مشن انوویشن انڈیا کی سرگرمیوں کے لئے گذشتہ تین سالوں  میں مجموعی بجٹ کی تفصیلات:

رقم روپے میں

سال

کل منظور شدہ  رقم

کل جاری رقم

2017-18مالی سال

13,39,16,108

74,98,100

2018-19 مالی سال

68,52,54,134

41,24,49,842

2019-20 مالی سال

44,63,83,106

29,63,76,145

مجموعی رقم

126,55,53,348

71,63,24,087

   

 

 

 

 

 

 

 

 

 

محکمہ سائنس و ٹکنالوجی کناڈا، ناروے ، برطانیہ ، جرمنی ، امریکہ ، آسٹریلیا ، اٹلی کے شراکت دار اداروں کے اشتراک سے مختلف قومی اداروں ، یونیورسٹیوں ، آئی آئی ٹی میں سمارٹ گرڈ پر آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں میں تعاون کر رہا ہے۔ حکومت ہند نےسمارٹ گرڈ پر ہندوستان اور سویڈن کے تعاون سے چلنے والی صنعتی تحقیق اور ترقیاتی پروگرام 2020 کے لئے 18 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ سمارٹ گرڈ پر آر اینڈ ڈی کے لئے مجموعی طور پر 9 منصوبوں کی حمایت کی گئی ہے۔

کووڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت ہند نے کلیدی اقدامات اٹھائے ہیں۔ وبائی مرض نے ہندوستان کو عالمی مفاد کے لیے دیسی بایو مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کیا ہے۔ کووڈ – 19 اور کلینیکل ٹرائلز کے لئے 15 ویکسین بنانے والے امیدواروں کے لئے امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دو ویکسین پہلے ہی ایمرجنسی استعمال کی اتھارٹی (EUA) کو موصول ہو چکی ہیں۔

یہ معلومات آج سائنس و ٹکنالوجی ،علوم ارضیات اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض (

 (19.03.2021)

U-2834

 



(Release ID: 1706458) Visitor Counter : 133


Read this release in: English