وزارت دفاع

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن کے ساتھ باہمی گفتگو کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان

Posted On: 20 MAR 2021 1:01PM by PIB Delhi

امریکی وزیر دفاع جناب لائیڈ جے آسٹن کو ان کے غیر ملکی اور ہندوستان میں پہلے سرکاری دورے کے موقع پر خیر مقدم کرنا میرے لئے بہت ہی اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔ میں نے ان کے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد جناب آسٹن کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ ہماری بات چیت نہایت خوشگوار اور بہترین رہی، جس کے دوران میں نے انہیں جلد سے جلد بھارت آنے کی دعوت دی۔ کووڈ-19 عالمی وبا کے باوجود ان کا بھارت کا دورہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کے تئیں امریکہ کے مستقل عہد کو ظاہر کرتا ہے۔

مجھے یہ بات بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم نے امریکی وزیر دفاع جناب آسٹن اور ان کے وفد کے ساتھ جامع اور سودمند گفتگو کی۔ ہم امریکہ بھارت جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کی پوری صلاحیت اور مواقع کو پورا کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

آج ہماری بات چیت میں ہمارے وسیع تر دفاعی تعاون اور خدمات میں فوج سے فوج کے درمیان تعلقات کی توسیع، معلومات ایک دوسرے کو فراہم کرنے کے علاوہ دفاع کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون اور آپسی لاجیسٹک تعاون پر ‏‏زور دیاگیا ہے۔

ہم نے باہمی اور کثیر مقصدی فوجی مشقوں کے وسیع پہلوؤں کا جائزہ لیا اور امریکہ ہند بحرالکاہل کمان، سینٹرل کمان اور افریقی کمان کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یہ بات تسلیم کرتے ہوئے کہ ہمارے پاس بنیادی سمجھوتے ایل ای ایم او اے، سی او ایم سی اے ایس اے اور بی ای سی اے موجود ہیں۔ ہم نے آپسی فائدے کے لئے ان کی پوری صلاحیت کو پورا کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی۔

میں نے ایک کاروباری وفد کےساتھ ایروانڈیا 2021 میں امریکہ کی شرکت کے لئے امریکی وزیر دفاع جناب آسٹن کا شکریہ ادا کردیا ہے۔ میں نے امریکہ کی صنعت کو مدعو کیا ہے کہ وہ دفاعی سیکٹر میں بھارت کی نرم ایف ڈی آئی پالیسیوں کا فائدہ اٹھائے۔ ہم دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دفاعی صنعت میں اشتراک کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

کواڈ فریم ورک کے تحت ہندوستان، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کی حالیہ لیڈرس چوٹی کانفرنس میں ایک آزادانہ، کھلے اور سب کی شمولیت والے ہند بحرالکاہل خطے کو بنائے رکھنے کے ہمارے عہد پر زور دیاگیا ہے۔ ہم نے تیل رساؤ اور ماحولیاتی آفات، منشیات کا دھندہ، غیر قانونی، غیر رپورٹ شدہ غیر منضبط مچھلی پکڑنے جیسی کچھ غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے صلاحیت سازی بڑھانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستان امریکہ کے ساتھ اپنی زبردست دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عہد کا پابند ہے۔ میں بھارت امریکہ تعلقات کو 21 ویں صدی کے فیصلہ کن شراکت داروں میں سے ایک بنانے کے لئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

..........................

 

 

                                                         ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                                                                                             U-2810

 


(Release ID: 1706429) Visitor Counter : 271


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi