ٹیکسٹائلز کی وزارت

کووڈ کے بعد  ٹیکسٹائل صنعت کی بحالی

Posted On: 19 MAR 2021 4:12PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 21 مارچ / کووڈ  - 19 عالمی وباء کی وجہ سے ملک میں  ٹیکسٹائل کے سیکٹر سمیت  کئی صنعتی  سیکٹر  متاثر ہوئے ہیں ۔  حکومت نے  ٹیکسٹائل سیکٹر میں پیداوار ، مارکیٹنگ  اور پورے بھارت میں  ، اِس سیکٹر میں روز گار کے مواقع  پیدا کرنے میں  مدد کرنے  کے لئے  مندرجہ ذیل اقدامات کئے ہیں ۔

  1. ٹیکسٹائل کے سیکٹر کو  بین الاقوامی مارکیٹ میں  تمام ٹیکسوں  / محصول   کی چھوٹ دے کر  حکومت نے سیکٹر کو  مسابقتی  بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ، آر او ایس  سی  ٹی ایل ( ریاستی اور مرکزی ٹیکس اور  محصولات میں  چھوٹ ) کی اسکیم کو  جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  اس مقصد کے لئے حکومت نے مالی سال 21-2020 ء کے لئے  عارضی طور پر  7398 کروڑ روپئے کے فنڈ  مختص کئے ہیں ، جو  آر او ایس سی ٹی ایل اسکیم کے تحت  قرض کے اجراء کے لئے ہوں گے ۔
  2. ایم ایم ایف  سیکٹر میں  برآمدات کو فروغ دینے کی خاطر  حکومت نے پی ٹی اے  پر اینٹی  ڈمپنگ ڈیوٹی  ختم کر دی ہے  ، جو  ایم ایم ایف  فائبر   اور  ایکریلک فائبر    جیسے   بنیادی   خام مال     ہے   اور  دھاگے اور بنائی کی صنعت میں استعمال ہوتا ہے ۔
  3. حکومت نے ایک خصوصی  اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا ہے ، جو  بھارت  کی معیشت   میں تیزی لانے  اور بھارت کو خود کفیل بنانے کی خاطر آتم نربھر بھارت ابھیان  کا حصہ ہے  ۔ مختلف شعبوں کے لئے راحت اور قرضہ جاتی  امدادی اقدامات  کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے  بنکر اور دست کار  اپنے کاروبار کو  بحال کرنے  کے لئے ، جو کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں متاثر ہوئے تھے ، قرض لے کر مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔
  4. پورے ملک میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات بنانے والوں نے   پی پی ای صنعت  کو فروغ دینے میں  زبردست تعاون کیا ہے  اور بھارت  پی پی ای بنانے والا  دنیا کا دوسرا سب سے  بڑا ملک بن گیا ہے ۔  صنعت کی فراہم کردہ  معلومات کی بنیاد پر   لگائے گئے تخمینے کے مطابق   ملک میں اپریل سے دسمبر ، 2020 ء کی مدت کے دوران  تقریباً 6 کروڑ پی پی ای لبادے  اور 15 کروڑ  این – 95 ماسک  تیار کئے گئے ۔   تقریباً 1100 صنعت کاروں نے  پی پی ای لبادوں   کے لئے  اندراج کرایا تھا اور 200 سے زیادہ  مینو فیکچرر  این – 95 ماسک تیار کر رہے ہیں ۔   اس نئی  صنعت   کی  اوسط مارکیٹ    تقریباً 7000 کروڑ روپئے ہے ۔
  5. مرکزی بجٹ 22-2021 ء کے اعلانات میں  ٹیکسٹائل کے بہت بڑے  انویسٹمنٹ پارک  قائم کرنے کی اسکیم  شامل کی گئی ہے ۔  اگلے تین برسوں میں ٹیکسٹائل کے  7 میگا پارک قائم کئے جائیں گے ۔  یہ پارک  ٹیکسٹائل کی صنعت کو    عالمی سطح پر   مسابقتی بنانے کے علاوہ  بڑی سرمایہ  کاری کو راغب کریں گے  اور روزگار میں  اضافہ کریں گے ۔  اس اسکیم سے برآمدات  میں عالمی چیمپئن  تیار ہو سکیں گے ۔
  6. پانچ سال کی مدت سے زیادہ کے لئے 10683 کروڑ روپئے کی  پیداوار سے مربوط سرمایہ کاری اسکیم  کا اعلان کیا گیا ہے ، جو  برآمدات اور  ٹیکسٹائل کے سیکٹر میں  گھریلو پیداوار میں   عالمی چیمپئن  تیار کرے گی اور  ٹیکسٹائل کے سیکٹر میں قابلِ قدر اضافہ ہو گا ۔

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ  اسمرتی زوبین  ایرانی نے   آج لوک سبھا میں  ایک سوال کا  تحریری جواب دیتے  ہوئے یہ معلومات فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 21.03.2021  )

U. No. 2843

 



(Release ID: 1706421) Visitor Counter : 108


Read this release in: English