ریلوے کی وزارت
تحفظ ریلوے کی کارروائیوں کا مرکز ہے اور کسی کو بھی اس محاذ پر لاپرواہی برتنے نہیں دی جائے گی: پیوش گوئل
جناب گوئل نے افسران سے حفاظتی تدابیر میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی اصل وجہ پر توجہ دینے اور حفاظتی مہم چلانے کا مشورہ دیا
جناب پیوش گوئل نے ریلوے کے عہدیداروں کو ٹرینوں میں سگریٹ نوشی کے خلاف مسافروں کو حساس بنانے کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی
ٹرینوں میں سگریٹ نوشی کے ذریعہ دوسروں کے لیے خطرات پیدا کرنے والے مسافروں پر بھی سختی کرنے کی ضرورت ہے
ٹرین کوچوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کا معیار بہتر سے بہتر ہو، اسے بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے
Posted On:
19 MAR 2021 7:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 19 مارچ "تحفظ ریلوے کی کارروائیوں کا مرکز ہے اور کسی کو بھی اس محاذ پر لاپرواہی برتنے نہیں دی جائے گی۔ سبھی متعلقہ لوگوں کو ٹرینوں کو چلانے میں ضروری حفاظتی اقدام کے بارے میں مکمل جائزہ لینے اور مسلسل نگرانی کرنی چاہیے" یہ بات ریلوے، صنعت و تجارت اور امور صارفین ، خوراک و عوامی تقسیم کےمرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے حفاظتی تدابیر کے موضوع پر ریلوے بورڈ کے ممبروں اور جنرل منیجروں کے ساتھ ہوئی جائزہ میٹنگ میں کہی۔
حفاظتی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ، وزیرموصوف نے آگ زنی جیسے خطرات سے متعلق حفاظتی تدابیر، سگنل اور کراسنگ پر ضروری توجہ دینے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے افسران سے حفاظتی تدابیر میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی اصل وجہ کے تجزیہ پر توجہ مبذول کرنے اور حفاظتی مہم چلانے کا مشورہ دیا ۔
جناب پیوش گوئل نے ریلوے کے عہدیداروں کو ٹرینوں میں سگریٹ نوشی کے خلاف مسافروں کو حساس بنانے کی سمت میں عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ نیز انہوں نے کہا کہ ٹرینوں میں سگریٹ نوشی کے ذریعہ دوسروں کے لیے خطرات پیدا کرنے والے مسافروں پر بھی سختی کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ٹرین کوچوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کا معیار بہتر سے بہتر ہو، اسے بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ 3 سالوں کے دوران انڈین ریلوے کی تحفظاتی کارکردگی میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔یہ مشن موڈ میں کئے گئے حفاظتی اقدامات کے باعث ممکن ہوا ۔ یہ اقدامات حسب ذیل ہیں:
- جنوری 2019 کے بعد سے براڈ گیج لائن پر بغیر نفری والے تمام کراسنگ کا خاتمہ
- نفری والے سبھی کراسنگ گیٹ کا تیزی سے خاتمہ
- پلوں کی از سرنو تعمیر
- ٹریک کی تجدید کاری
- جنوری 2018 سے آئی سی ایف کوچوں کی پیداوار روک دی گئی اور زیادہ محفوظ ایل ایچ بی کوچوں کی تیاری کی جا رہی ہے
- پرانے مکینیکل سگنل نظام کی جگہ سگنل کے الیکٹرانک نظام کو تیزی سے متعارف کرانا
- ٹرینوں کے تصادم سے بچنے کے گھریلو نظام متعارف
- ٹریک اور پلوں کیلئے مشینی بحالی اور معائنہ
- انجنوں کے پائلٹوں کی سمیلیٹر پر مبنی تربیت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-2799
(Release ID: 1706304)
Visitor Counter : 147