ٹیکسٹائلز کی وزارت
کپاس کی صنعت پر کووڈ-19 کے اثرات
Posted On:
19 MAR 2021 4:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی: 19،مارچ، 2021:ٹیکسٹائل کی مرکزی محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ ٹیکسٹائل کی وزارت نے کپاس ٹیکسائل سیکٹر سمیت ٹیکسٹائل کی صنعت میں لکویڈیٹی کی آمد کو تعاون فراہم کرنے کیلئے کووڈ بحران کے دوران خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ وزارت نے اس کے لئے سبسیڈی جاری کرنے کے عمل کو آسان بنانے کیلئے بینک گارنٹی (بی جی)کے خلاف سبسیڈی کا حصہ جاری کرنے کا آپشن متعارف کرایا۔ ترمیم شدہ ٹیکنالوجی جدیدکاری فنڈ اسکیم (اے ٹی یو ایف ایس) کے تحت کُل 400 اکائیوں کو 100.36 کروڑ روپئے کی مالی امداد فراہم کرائی گئی جبکہ آرآر-ٹی یو ایف ایس کےتحت 20 یونٹوں کو 42.52 کروڑ روپئے کی مالی امداد فراہم کرائی گئی۔ سال 21-2020 (اپریل تا جون 2021 ) کے لئے سوتی دھاگوں کی پیداوار کا ماہانہ وار تخمینہ ضمیمہ میں دیا گیا ہے۔
موجودہ کپاس سیزن کے دوران کپاس کی بین الاقوامی قیمت کے مقابلے میں ملک میں کپاس کی اوسط قیمت تقریباً 14فیصد سستی ہے۔بھارت دنیا میں کپاس برآمد کرنے والے بڑے ملکوں میں سے ایک ہے۔ چین، ویتنام اور بنگلہ دیش کپاس برآمد کرنے والے ممالک نہیں بلکہ کپاس کی درآمد کرنے والے ممالک ہیں۔
فیبرک فاروارڈ پالیسی اقدامت کےتحت سالانہ سورسنگ پلان پرتیار کرنے کیلئے بھارت، بنگلہ دیش ٹیکسٹائل انڈسٹری فورم (آئی بی ٹی آئی ایف) کو ادارہ جاتی بنایا گیا ہے۔
ضمیمہ
سوتی دھاگوں کی پیداوار کا ماہانہ تخمینہ (عبوری)
(اپریل 2020 تا جنوری 2021)
(اعداد ملین میں)
مہینہ
|
پیداوار(ملین کلو گرام میں)
|
اپریل 2020
|
229.60
|
مئی 2020
|
251.41
|
جون 2020
|
280.57
|
جولائی 2020
|
285.08
|
اگست 2020
|
290.94
|
ستمبر 2020
|
313.73
|
اکتوبر 2020
|
337.63
|
نومبر 2020
|
316.79
|
دسمبر 2020
|
321.09
|
جنوری 2021
|
318.42
|
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 2772
(Release ID: 1706242)
Visitor Counter : 107