خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

دیہی اتر پردیش میں فوڈ پروسیسنگ اسکیم

Posted On: 19 MAR 2021 5:20PM by PIB Delhi

وزارت نے پی ایم کے ایس وائی کے تحت اترپردیش میں 23 کولڈ چین پروجیکٹ، 3 ایگرو پروسیسنگ کلسٹر، 22 فوڈ پروسیسنگ یونٹوں کو منظوری دی

وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز  (ایم او ایف پی آئی) فوڈ پروسیسنگ شعبے کی مجموعی ترقی کے لیے مرکزی اسکیم پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا  (پی ایم کے ایس وائی) کو نافذ کررہی ہے، جس میں زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ بھی شامل ہے۔ اس اسکیم 2016کے تحت 2016-17 سے 2019-20  تک 6000 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ اس کی مدت کو مالی سال 2020-21 تک توسیو دے دی گئی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کے تحت چلنے والی اسکیمیں ہیں -  (i) میگا فوڈ پارک،  (ii) انٹیگریٹڈ کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن انفراسٹرکچر،  (iii) فوڈ پروسیسنگ اور تحفظ کی اہلیت کی تشکیل / توسیع،  (iv) زرعی پروسیسنگ کلسٹرز کے بنیادی ڈھانچے،  (v) بیک ورڈ اور فارورڈ روابط کی تشکیل،  (vi) فوڈ سیفٹی اور کوالٹی اشورینس بنیادی ڈھانچہ،  (vii) ہیومن ریسورس اینڈ انسٹی ٹیوشن،  (viii) آپریشن گرینس۔

پی ایم کے ایس وائی کے تحت اسکیموں کے تحت، وزارت زیادہ تر کریڈٹ سے منسلک مالی امداد  (سرمائے کی سبسڈی) فراہم کرتی ہے جس میں تاجروں کو فوڈ پروسیسنگ / تحفظ کی صنعتوں کے قیام کے لیے گرانٹ میں فراہم کی جاتی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کسی مخصوص خطے یا ریاست سے متعلق نہیں بلکہ مانگ سے چلنے والی اسکیم ہے اور اترپردیش کے دیہی علاقوں سمیت پورے ملک پر اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ وزارت نے اب تک پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کے تحت اترپردیش میں 23 کولڈ چین پروجیکٹ، 3 ایگرو پروسیسنگ کلسٹر، 22 فوڈ پروسیسنگ یونٹ، 6 بیک ورڈ اور فارورڈ لنکییج پروجیکٹ کی تشکیل اور 9 فوڈ ٹیسٹ لیبارٹری منصوبوں کو منظوری دی ہے۔

آتم نربھر بھارت پہل کے ایک حصے کے طور پر وزارت مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز اسکیم  (پی ایم ایف ایم ای) کی مرکزی اسکیم  پی ایم فارملائزیشن پر عمل کررہی ہے، تاکہ کریڈٹ کے ذریعے 2 لاکھ مائکرو فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کے قیام / اپ گریڈیشن کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرے۔ 10000 کروڑ روپے کے خرچ کے ساتھ 2020-21 سے 2024-25 تک پانچ سال کے دوران سبسڈی کریڈٹ لنکڈ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اس میں سے اگلے پانچ برسوں کے لیے اترپردیش کے لیے مجموعی طور پر  37826 یونٹ مختص کیے گئے ہیں جن پر 1731 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔

یہ معلومات فوڈ پراسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح۔ ع ا۔ م ف۔

U. No. 2789



(Release ID: 1706232) Visitor Counter : 96


Read this release in: English