خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
نربھیا فنڈ کے تحت خواتین کے تحفظ کے اقدامات
Posted On:
19 MAR 2021 2:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی19،مارچ2021
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ایک ڈیڈی کیڈٹیڈ فنڈ، نربھیا فنڈ قائم کیا ہے۔ جسے خواتین کے تحفظ اور سلامتی کو بہتر بنانے کے لئے خاص طور پر ڈیزائن کئے گئے پروجیکٹوں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کے معاشی امور کے محکمے کی طرف سے قائم کردہ فنڈ غیر قابل تمادی کورپس فنڈ ہے۔ نربھیا فنڈ اسکیموں کے تحت اب تک کی تاریخ تک 9288.45 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹس کا اندازہ لگایا گیا ہے اور 5712.85 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور متعلقہ وزارتوں، محکموں کی جانب سے 3544.06 کروڑ روپے تقسیم، جاری کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نربھیا فنڈ کے تحت تشکیل دی گئی افسروں کی ایک بااختیار کمیٹی نے نربھیا فنڈ کے تحت فنڈنگ کے لئے تجاویز کی سفارش کی، اندازہ لگایا اور متعلقہ وزارتوں، محکموں، نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اشتراک سے وقتاً فوقتاً نفاذ کی نوعیت کا بھی جائزہ لیاگیا۔ بااختیار کمیٹی کی جانب سے اندازے کے بعد متعلقہ وزارتیں محکمے مجاز مالی اتھارٹی (سی ایف اے) کی منظوری حاصل کرتے ہیں، تاکہ اپنے متعلقہ بجٹ میں سے فنڈز جاری کرسکیں اور ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے براہ راست اسکیم، پروجیکٹ کو نافذ کیا جاسکے۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
19-03-2021
U-2779
(Release ID: 1706195)