محنت اور روزگار کی وزارت

سنتوش کمار گنگوار نے صنعتی کارکنوں کے لئے صارف قیمت اشاریہ سے متعلق ایک جامع خلاصہ جاری کیا

Posted On: 18 MAR 2021 4:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:18،مارچ، 2021: محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج صنعتی کارکنوں کے لئے صارف قیمت اشاریہ (جلدI-IV،  1945 سے 2020) سے متعلق ایک جامع خلاصہ جاری کیا۔ اس موقع پر جناب سنتوش کمار گنگوار نے کہا کہ جامع شکل میں سات دہائیوں سے زیادہ عرصہ کے سی پی آئی - آئی ڈبلیو پر تاریخی ڈیٹا کے  ڈیجیٹائزیشن سے اس موضوع پر موجود اعداد و شمار کی کمی کو دور کیا جائے گا اور اس سے قیمتوں کا اشاریہ یا دیگر اعداد و شمار مرتب کرنے والی دیگر ایجنسیوں کو تحریک ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جامع خلاصہ اپنی نوعیت کی پہلی اشاعت ہے اور یہ ایسے وقت میں جاری کیا جارہا ہے جب لیبر بیورو اپنے قیام کا صد سالہ جشن منا رہا ہے۔ لیبر بیورو اشاریہ کی تالیف اور مزدوری کے اشاریہ پر اس ملک کا سر فہرست عوامی ادارہ ہے۔ اس میں صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کی تالیف سے متعلق مفصل اور جامع معلومات کے ساتھ وضاحتیں شامل ہیں۔ لیبر بیورو نے 1945 سے اشاریہ کو مرتب کرنا شروع کیا۔ اپنے قیام کے بعد سے تمام اشاریوں کے مجموعے کو بطور تلخیص شائع کرنے کی ضرورت مختلف اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے محسوس کی گئی۔

ملک میں مخصوص مقاصد کے لئے متعدد صارف قیمت عدد اشاریہ سیریز دستیاب تھیں اور وقت کے ساتھ ساتھ تقریبا ہر سیریز میں ترمیم کی گئی تھی۔ پرانے زمانے میں شائع ہونے والی سیریز کی پہنچ صرف متعلقہ ایجنسیوں تک ہی محدود تھی اور صرف مطلق مجموعی کی سطح پر دستیاب تھی۔ صارفین کے مطالبے کو پورا کرنے کے ل، ، لیبر بیورو نے 1995 سے صنعتی کارکنوں کے لئے صارف قیمت اشاریہ پر سالانہ رپورٹ شائع کرنا شروع کیا، جس میں ہر مرکز کے لئے ذیلی گروپ اشاریہ کی تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔ اس کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے بنیادی سال 1944، 1949، 1960، 1982 اور 2001 کے صنعتی کارکنوں کے تناظر میں سی پی آئی سے متعلق تمام معلومات ایک جامع خلاصہ کی شکل میں اکٹھا کر دی گئیں، جو محققین اور پالیسی سازوں کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ثابت ہوں گی۔

 

محنت اور روزگار کے سکریٹری جناب اپوروا چندر نے کہا کہ صنعتی کارکنان کے لئے صارفین قیمت عدد اشاریہ سے متعلق جامع خلاصہ لیبربیورو کے ذریعے حاصل کی گئی ایک اہم حصولیابی ہے اور یہ جامع خلاصہ قیمت عدد اشاریہ اور اس سے متعلق موضوعات سے جڑےتجزیے کو ایک نئی جہت دیگا۔ انہوں نے کہا کہ جامع خلاصہ میں انفرادی مراکز اور کُل ہند کیلئے وسیع گروپ سطح پر اشاریے شامل ہیں۔ جامع خلاصہ میں 1944 اور 1949 سے لیکر 1960 سے 1982 تک کے عارضی سیریز اور جنوری 1945 سے لیکر بنیادی برس 2001 پر اگست 2020 کی مدت کیلئے جدید ترین سیریز کو شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پرلیبربیورو کے ڈائرکٹر جنرل جناب ڈی پی ایس نیگی نے کہا کہ انڈین لیبر بیورو کے اہم ستون سی پی آئی- آئی ڈبلیو  پر یہ جامع خلاصہ اس کے ذخیرے میں جمع کیے گئے محنت اور قیمت سے متعلق اعداد وشماراور ڈیٹا کو ڈیجیٹائزیشن کرنے کے عمل کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبر بیورو کے ذریعے 1945 سے صنعتی کارکنان کیلئے صارفین قیمت عدد اشاریہ کا خلاصہ کیا جارہا ہے۔ شروعات میں اسے ورکنگ کلاس کوسٹ آف لائیونگ انڈیکس  نمبر کہا جاتا تھا۔ جسے بعد میں مئی 1955 میں انڈین لیبر کانفرنس کے فیصلے کے بعد کام کرنے والے طبقے کیلئے صارفین قیمت عدد اشاریہ کردیا گیا۔

مارچ 2006 میں 2001 کی سیریز جاری ہونے کے بعد سے متعدد مرکزی تجارتی ادارے دباؤ ڈال رہے تھے کہ اعلیٰ سطحی سہ فریقی کمیٹی کے ذریعے ان عدد اشاریے کا جائزہ لیاجائے۔ اسی کے مطابق محنت اور روزگار کی وزارت نے نومبر 2006 میں وزیراعظم کے اقتصادی مشاورتی کونسل  کے رکن رہے  پروفیسر جی کے چڈھا کی صدارت میں ایک انڈیکس ریویو کمیٹی قائم کی گئی تاکہ جائزہ اور لنکنگ فیکٹر کے طریقوں، وزن کے ڈائگرام نکالنے کیلئے طریقہ کار سمیت سی پی آئی- آئی ڈبلیو کے متعدد پہلوؤں کاجائزہ اور موجودہ قیمت وصولی کے طریقہ کار اور قیمت وصولی کی مشینری پر مطالعہ اور اس کی رپورٹ کی جاسکے اور آگے کے اصلاحات کیلئے سفارشات کیے جاسکیں۔ کمیٹی نے اس عدد اشاریہ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی مباحثہ اور تبادلہ خیال کے بعد اس سیریز کی اگلی ترمیم میں شامل کیے جانے کیلئے کچھ یقینی سفارشات کی، جنہیں ستمبر 2020 میں بیس 2016=100 پر شروع کی گئی نئی سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2726


(Release ID: 1706051) Visitor Counter : 230


Read this release in: English , Hindi , Punjabi