سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر - سی ایم ای آر آئی نے ’ انٹگریٹڈ میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ-زیرو ویسٹ سالیوشن‘ کے موضوع پر ہنر مندی پروگرام کا انعقاد کیا
ادارے نے میونسپل کارپویشن کے ٹھوس کچرے کے میکنیکل علیحدگی اور بایو ڈیگریڈیبل کچرے کے نمٹارے کی تکنیک تیار کی
Posted On:
18 MAR 2021 5:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18؍مار چ : سی ایس آئی آر - سینٹر میکنیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ درگا پور نے 16 مارچ 2020 سے ’ انٹگریٹڈ میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ-زیرو ویسٹ سالیوشن‘ کے موضوع پر تین روزہ رہائشی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا،جس میں شہری آبی سپلائی اور صاف صفائی کی خدمات کے مشاورتی نیٹ ورک (میزبان تنظیم پرگتی بایو اینڈ رینوایبل اینرجی) بہار کے طلباء اور حکام سمیت 25 لوگوں نے حصہ لیا۔
اختتام پذیر سیشن میں پروفیسر (ڈاکٹر) ہریش ہیرانی ڈائریکٹر سی ایس آئی آر - سی این ای آ ر آئی نے کہا کہ ہمارے سماج میں لوگ سودیشی طور سے ترقی یافتہ لوگوں کی بجائے درآمداتی تکنیک پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس آئی آر - سی ایم ای آر آئی سودیشی تکنیک کو تیار کرنے کے لئے کڑی محنت کر ر ہا ہے۔ ادارہ صلاحیت سازی کے پروگراموں کے توسط سے عام لوگوں کے درمیان ان تکنیکوں کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنے اور معلومات میں اصلاح لانے کے لئے بھی اپنی کوششیں فراہم کر رہا ہے۔
پروفیسر ہیرانی نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ملک ہر سال بڑی مقدار میں کچرا پیدا کرتا ہے، جو محدود زمین کی ایک بڑی مقدار میں ہوتا ہے اور یہ ماحولیاتی آلودگی کو بڑھاوا دینے میں تعاون کرتا ہے۔ رفتہ رفتہ آبادی کے بڑھنے سے مسئلہ بد سے بد تر ہوتا جا رہا ہے، اس صورت حال سے سائنسی طور سے نمٹنے کے لئے ادارے نے متحدہ میونسپل ٹھوس کچرا نظم کے لئے ایک انوکھی تکنیک ڈیزائن اور تیار کی ہے۔ اس ترقی یافتہ تکنیک میں میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ جمع کردہ ٹھوس کچرے کی میکنیکل بنیاد پر علیحدگی ،باغیچے کے کچرے اور غیر بایو ڈی گریڈیبل اکثریتی کچرے سمیت ہر طرح کے بایو ڈی گریڈیبل کچرے کو بغیر چھوئے اور نمٹارے کی مشق اس میں شامل ہے۔ رہائشی احاطے سے پیدا ہوئے روزانہ کے کچرے کو ماحولیات کے مطابق ترمیم کیا جا رہا ہے، تاکہ نئی لینڈ فل نہ تیار ہو۔ اس طرح کی نمٹارے کی تکنیک کووڈ – 19 وائرس کے پھیلاؤ سمیت دوسرے بیماری پیدا کرنے والے اسباب کے سلسلے کو توڑنے میں بہت سود مند ہے۔ اس کے علاوہ یہ ترقی یافتہ تکنیک عمل آوری اور رکھ رکھاؤ میں بھی بے حد آسان ہے۔ ساتھ ہی توانائی کی ضرورت کے تناظر میں بھی بے حد کفایتی ہے۔ سی ایس آر - سی ایم ای آر آئی ہمیشہ ہر ممکن طریقے سے بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانی درجے کی صنعت کی مدد کرے گا۔
حصہ لینے والے طلباء نے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کے لئے ادارے کے تئیں اپنی ممونیت کا اظہار کیا، کیونکہ اس شعبے میں کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سی ایس آئی آر - سی ایم ای آر آئی انٹیگریٹڈ ویسٹ مینجمنٹ پروسس سسٹم کے کام کاج کو زمینی سطح پر دیکھ کر طلباء حیرت زدہ رہ گئے۔ انہوں نے یہ بھی ساجھا کیا کہ کچرے کے نظم میں ہنر مند ، مین پاور کی کمی کی وجہ سے اس شعبے میں نوکری اور کاروبار کے مواقع کے زبردست امکانات ہیں۔ انہوں نے اس سمت میں بھی ہنر مندی کے لئے پہل کرنے کی گزار ش کی۔
پروفیسر ہیرانی نے مذکورہ صلاحیت سازی کے پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء کو سرٹیفکٹ بھی سونپے اور سی ایس آئی آر - سی ایم ای آر آئی کی طرف سے آئندہ بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ج ق- ق ر)
U-2765
(Release ID: 1706022)
Visitor Counter : 155