سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے پارلیمنٹ میں مجوزہ "وہیکل سکریپنگ پالیسی" کے بارے میں از خود بیان دیا

Posted On: 18 MAR 2021 5:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی:18،مارچ، 2021: سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں مجوزہ "وہیکل سکریپنگ پالیسی" کے بارے میں از خود بیان دیا۔ ان کا بیان ذیل میں دیا گیا ہے:

بھارت میں 51 لاکھ لائٹ موٹر گاڑیاں ہیں جو 20 سال سے زیادہ پرانی ہیں اور 34 لاکھ لائٹ موٹر گاڑیاں جو 15 سال سے زیادہ پرانی ہیں۔ تقریبا 17 لاکھ میڈیم اور ہیوی کمرشیل گاڑیاں بغیر کسی فٹنس سرٹیفکیٹ کے 15 سال سے زیادہ پرانی ہیں۔ زیادہ پرانی گاڑیاں فٹ گاڑیوں کے مقابلے 10 سے 12 گنا زیادہ ماحول کو آلودہ کرتی ہیں اور سڑک کی حفاظت کے لئے خطرہ ہیں۔

صاف ستھرا ماحول اور سواری اور پیدل چلنے والوں کے تحفظ کے لئے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت رضاکارانہ فلیٹ گاڑی جدید کاری پروگرام یا "وہیکل سکریپنگ پالیسی" متعارف کروا رہی ہے جس کا مقصد ان فٹ اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں سے بچنے کے لئے ایک ماحولی نظام تشکیل دینا ہے۔

پالیسی کے مقاصد میں پرانی اور خراب گاڑیوں کی آلودگی کو کم کرنا، ہندوستان کے ماحولیات سے متعلق عہد کو پورا کرنے کیلئے گاڑی سے پھیلنے والی فضائی آلودگی کو کم کرنا۔ سڑک اور گاڑیوں کی سیفٹی کو بہتر بنانا، بہتر ایندھن کی صلاحیت کو حاصل کرنا، موجودہ غیررسمی گاڑی ا سکریپنگ انڈسٹری کو باقاعدہ بنانا اور آٹوموٹیو اسٹیل اور الیکٹرانکس انڈسٹری کیلئے کم لاگت والے خام میٹریل کی دستیابی کو بڑھاوا دینا شامل ہیں۔

اس ماحولی نظام سے تقریباً 10 ہزار کروڑ کی اضافی سرمایہ کاری کو راغب کرنے  اور 35000 روزگار کے مواقع فراہم ہونے کی امید ہے۔ وزیر موصوف اگلے چند ہفتوں میں ڈرافٹ نوٹیفکیشن کو جاری کریں گے جو کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرس کی آراء وتجاویز کو اکٹھا کرنے کیلئے 30 دنوں کی مدت کیلئے پبلک ڈومین میں رہے گا۔

گاڑیوں کی اسکریپنگ کیلئے معیار، کمرشیل گاڑیوں کی صورت میں آٹومیٹیڈ فٹنیس مراکز کے ذریعے گاڑیوں کی فٹنس اور پرائیویٹ گاڑیوں کی صورت میں رجسٹریشن کے عدم تجدید پر مبنی ہوگا۔ اس معیار کو جرمنی، برطانیہ ، امریکہ اور جاپان جیسے متعدد ملکوں سےمعیارات کے موازناتی مطالعے کے بعد بین الاقوامی بہترین طریقہ کار سے اختیار کیا گیا ہے۔

اس پالیسی میں درج ذیل تجاویز ہیں:

کمرشیل گاڑیوں کو فٹنیس سرٹیفکیٹ نہ مل پانے کی صورت میں 15برس کے بعد رجسٹریشن ختم کردیا جائیگا۔ غیرترغیباتی اقدامات کے طور پر تجارتی گاڑیوں کیلئے شروعاتی رجسٹریشن کی تاریخ سے پندرہ سال بعد کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ  اور فٹنس ٹیسٹ کیلئے اضافہ شدہ فیس کی تجویز ہے۔

پرائیویٹ گاڑیوں کیلئے تجویز ہے کہ انہیں 20 سال  کے بعد رجسٹریشن کی تجدید نہ ہونے کی صورت میں اور اَن فٹ پائے جانے پر ان کا رجسٹریشن ختم کردیا جائیگا۔ ان گاڑیوں کو ترغیبات فراہم نہ کرنے کے اقدامات کے طور پر پرائیویٹ گاڑیوں کیلئے ان کے شروعاتی رجسٹریشن کی تاریخ سے 15 برس کی مدت پوری ہوجانے کے بعد پھر سے رجسٹریشن کرانے کیلئے اضافہ شدہ فیس دینی ہوگی۔

یہ بھی تجویز ہے کہ مرکزی حکومت، ریاستی حکومت، میونسپل کارپوریشن، پنچایتوں، ریاستی ٹرانسپورٹ کی کمپنیوں،  سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں اور خودمختار اداروں کی سبھی گاڑیوں کو ان کی رجسٹریشن کی تاریخ سے 15 برس پورا ہوجانے کے بعدان کا رجسٹریشن ختم کردیاجائیگا۔

اس اسکیم  میں گاڑی اسکریپ کرنے کے رجسٹرڈ مراکز کے ذریعے پرانے اور اَن فٹ گاڑی مالکان کو پُرکشش ترغیبات دیے جائیں گے جس کے تحت گاڑی مالکان کو گاڑی اسکریپ کرنے کے سرٹیفکیٹ کےساتھ کچھ اور بھی ترغیبات شامل ہوں گے جو اس طرح ہیں:

(الف) گاڑی اسکریپ کرنے کا مرکز پرانی گاڑی کے کباڑ کی قیمت طے کریگا، جو کسی نئی گاڑیوں کے شو روم سے باہر  نکلتے وقت واجب الادا قیمت کا لگ بھگ 6-4 سے فیصد ہوگا۔

(ب)ریاستی حکومتوں کو ایسی گاڑیوں پر روڈ ٹیکس میں چھوٹ دینے کی صلاح دی گئی ہے جو پرائیویٹ گاڑیوں کیلئے 25فیصد اور کمرشیل گاڑیوں کیلئے 15فیصد طے ہوسکتی ہے۔

(ج ) گاڑیوں کے مینوفیکچررز کو بھی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ وہ اسکریپنگ سرٹیفکیٹ دکھانے پر نئی گاڑی خریدنے پر قیمت میں 5فیصد کی چھوٹ دیں۔

(د) اس کے علاوہ اسکریپنگ سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد نئی گاڑیوں خریدنے پر رجسٹریشن فیس میں بھی چھوٹ دی جاسکتی ہے۔

سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت ملک بھر میں گاڑیوں کو اسکریپ کرنے کیلئے رجسٹرڈ فیسلٹی (آر وی ایس ایف) کے قیام کو بھی بڑھاوا دیگی اور اس کے لئے سرکاری و نجی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ملک بھر میں مربوط اسکریپنگ فیسلٹی قائم کرنے کیلئے بھی کوشش کی جارہی ہیں۔ کچھ نشان زد مقامات میں سے گجرات کا النگ شامل ہے، جہاں اسکریپنگ کیلئے اعلیٰ معیار کا مرکز قائم کرنے کا منصوبہ ہے، جہاں اسکریپنگ کی مختلف ٹیکنالوجیوں کو ایک ساتھ جمع کیا جائیگا۔

اس مجوزہ اسکریپنگ پالیسی کو لاگو کرنے کیلئے ممکنہ وقت اس طرح ہے:

  1. فٹنیس مراکز اور اسکریپنگ مراکز کے لئے ضابطے: یکم اکتوبر 2021
  2. سرکاری اور عوامی سیکٹری کی کمپنیوں کے 15برس سے زیادہ پرانی گاڑیوں کو اسکریپ کرنا: یکم اپریل 2022
  3. بھاری کمرشیل گاڑیوں کی فٹنیس کی لازمی جانچ: یکم اپریل 2023
  4. لازمی فٹنس ٹیسٹنگ (دیگر زمروں کی گاڑیوں کیلئے مرحلہ وار طریقے سے): یکم جون 2024

 

*************

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2729


(Release ID: 1706017) Visitor Counter : 453


Read this release in: English , Hindi , Manipuri