وزارت سیاحت

‘‘دیکھو اپنا دیش ’’اور‘‘فٹ انڈیا’’ٹیگ لائن کے ساتھ وزارت سیاحت کی دس  روزہ تقریبات‘‘1000 بار دیکھو-نارتھ ایسٹ دیکھو’’ آج کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

Posted On: 18 MAR 2021 6:44PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں سیاحت کی ترقی اور فروغ پر خصوصی زور دے رہا ہے۔وزارت کے ذریعے ‘‘ دیکھو اپنا دیش’’پہل کے تحت امکانی سیاحوں کےلئے اس خوبصورت خطے کے لئے غیر معمولی سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی نمائش کےلئے مستقل تشہیری تحریکات اور پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ وزارت سیاحت نے شمال مشرقی خطے میں سیاحت کو بڑھاوا دینے کےلئے ڈیجیٹل ، پرنٹ اور سوشل میڈیا جیسے مختلف پلیٹ فارم پر مہم چلا رکھی ہے۔

اپریل 2020ء سے دیکھو اپنا دیش مہم کے تحت وزارت سیاحت شمال مشرقی خطے سمیت کئی علاقوں کے مختلف سیاحتی مصنوعات پر ویبنار کا انعقاد بھی کررہا ہے۔ان میں سے کچھ ویبنار شمال مشرقی خطے کو وقف تھے۔ اس کے علاوہ وزارت بین الاقوامی سیاحتی مارٹ (آئی ٹی ایم)کا بھی انعقاد کرتا رہا ہے، جو شمال مشرقی خطے میں ایک سالانہ تقریب ہے، جس کا مقصد گھریلو اور بین الاقوامی بازار میں اس خطے کی سیاحتی صلاحیت کو سامنے لانا ہے۔2013 ء سے اب تک شمال مشرقی خطے کی مختلف ریاستوں میں آئی ٹی ایم کے کل آٹھ ایڈیشن منعقد ہوچکے ہیں۔

 

0001.jpg

 

اس پس منظر میں انڈیا ٹورزم گوہاٹی (وزارت صحت کا فیلڈ دفتر)نے‘‘دیکھو اپنا دیش’’اور‘‘فٹ انڈیا’’تشہیری جملے کے ساتھ ایک تقریب ‘‘1000بار دیکھو-شمال مشرقی خطہ دیکھو’’ کا انعقاد کیا ۔اس کا آغاز 7 مارچ 2021ء کو ہوا اور اس کا اختتام ہوا۔ اس سرگرمی کے ایک حصے کی شکل میں ایکل سائیکل چالک جناب سنجے بہادر نے پورے آسام ریاست میں 1000کلومیٹر کے سفر کو سائیکل چلاکر پورا کیا۔

یہ ریلی گواہاٹی کے بیر لاچت گھاٹ سے شروع ہوئی اور سائیکل چلانے والے نے ناگاؤں ، ڈیرگاؤں، سیوساگر، دُلیاجن، ڈبرو گڑھ، شمالی لکھیم پور، وشناتھ چاریالی، تیز پور اور منگل دوئی کے راستے رائل گلوبل یونیورسٹی پہنچ کر 1000 کلومیٹر کے سفر کو پورا کیا۔اس ریلی کا اہم مقصد گھریلو اور بین الاقوامی مسافروں کے درمیان شمال مشرقی خطے کی سیاحتی اہمیت کا اظہار تھا اور انہیں فروغ دینا بھی تھا۔ اس ریلی کا رائل گلوبل یونیورسٹی میں زبردست طریقے سے اختتام ہوا، جہاں حکومت ہند کی وزارت سیاحت کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محترمہ روپندر برار ، جناب سنجے بہادر کو ذاتی طورپر مبارکباد دینے کےلئے موجود تھیں۔

وہیں وزارت سیاحت کے سیکریٹری جناب اروند سنگھ نے آن لائن کے ذریعے اس تقریب میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس صنعت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج مناسب بنیادی ڈھانچے کی کمی ہے۔ جناب اروند سنگھ نے مزید بتایا کہ وزارت سیاحت نے اپنے منصوبوں –سودیش درشن اور پرشاد(پی آر اے ایس ایچ اے ڈی)کے تحت 22 منصوبوں میں 1564.66کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

 

0002..png

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ روپندر برار نے کہا کہ وزارت سیاحت نے شمال مشرق میں سیاحت کو بڑھاوا دینے کےلئے اس طرح کے کئی اقدامات کئے ہیں اور آسام کے کم مشہور مقامات کو امکانی سیاحتی پرکشش مرکز کے طورپر سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔ اس موقع پر رائل گلوبل یونیورسٹی کے طلبا ء کے ذریعے ثقافتی پروگراموں کو انعقاد بھی کیا گیا۔

جناب سنجے بہادر جیسی تحریکی شخصیت کی شکل میں ان کے علاوہ ابھی شمالی ہندوستان میں 6000کلومیٹر کی پد یاترا کرنے والے کرنل منوج کیشور اور موجودہ وقت  میں ملک بھر میں 20000کلومیٹر کی کار ریلی کررہے ڈاکٹر مترا ستیش نے اختتامی تقریب میں آن لائن کے ذریعے حصہ لیا۔

تمام لوگوں کو ان کی حمایت کےلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے انڈیا ٹورزم نارتھ ایسٹ کی ریجنل ڈائریکٹر محترمہ شنکا سبھرا دیو برمن نے جناب بہادر کو ان کی یاترا پوری کرنے کےلئے مبارکباد دی۔انہوں نے اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جناب بہادر کئی لوگوں کے لئے ایک تحریک کا ذریعہ ہوں گے۔

 

00003.jpg

 

*************

 

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 2753)


(Release ID: 1705978) Visitor Counter : 157


Read this release in: Hindi , English , Punjabi