محنت اور روزگار کی وزارت

صحافیوں کے کام کرنے کے حالات

Posted On: 17 MAR 2021 1:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:17،مارچ، 2021: محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ کام کررہے صحافی اور دیگر اخباری ملازمین (خدمات کی شرائط) اور متفرق دفعات ایکٹ، 1955 کے دائرے میں ملازمت کی شرائط اور ورکنگ جرنلسٹ کی خدمات کی شرائط کے ضوابط اور غیر صحافی اخباری ملازمین بھی شامل ہیں۔ ورکنگ جرنلسٹ اور دیگر اخباری ملازمین (خدمات کی شرائط) اور متفرق دفعات ایکٹ مزدوری کے گھنٹے، چھٹیوں کے تعین اور اجرت کے نرخوں میں ترمیم کرنے کے معاملات کو حل کرتا ہے جس میں تنخواہ سے متعلق بورڈ کا قیام بھی شامل ہے۔

ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈز اور متفرق دفعات ایکٹ 1952 کا اطلاق 31 دسمبر 1956 سے اخباری اداروں کے طبقے پر ہوتا ہے اور اسے دسمبر 2007 سے نجی شعبے میں الیکٹرانک میڈیا کمپنیوں میں توسیع دی گئی ہے۔ ان اداروں کے ملازمین ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈز اور متفرق ضوابط ایکٹ 1952 کے تحت قانونی اسکیموں کے سماجی تحفظ کے فوائد کے اہل ہیں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے افراد اور صحافی جو ای ایس آئی ایکٹ 1948 کے تحت شامل یونٹوں/اداروں میں ملازمت کے مطابق ہر ماہ 21000 روپے تک تنخواہ حاصل کر رہے ہیں وہ ان کے حقداروں کے مطابق اس ایکٹ کے تحت فراہم کردہ فوائد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

مزید برآں وزارت اطلاعات و نشریات نے "جرنلسٹ ویلفیئر اسکیم" پر عمل درآمد کیا ہے تاکہ صحافیوں یا ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات میں یا صحافیوں کی موت کی وجہ سے اور مستقل معذوری کی صورت میں صحافیوں کو فوری طور پر ایک وقت کی مالی ​​امداد فراہم کی جاسکے۔ بڑی بیماریوں اور حادثات کی صورت میں یا شدید زخمی ہونے کی صورت میں انہیں اسپتال میں داخل کرانا ضروری ہے۔

تنخواہ بورڈ کی سفارشات پر عمل درآمد کی بنیادی ذمہ داری ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی ذمہ داری میں خصوصی سیل تیار کرنا، تنخواہ بورڈ کی سفارشات پر عمل درآمد کی پیشرفت کی نگرانی کرنا، سہ ماہی پیشرفت رپورٹ وزارت کو بھجوانا اور ریاستی لیبر انفورسمنٹ مشینری کی تیاری کے لئے فوری عمل درآمد کو یقینی بنانا شامل ہے۔

اس وزارت کے پاس ایک مرکزی سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی ہے جس کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے ویج بورڈ کی سفارشات پر عمل درآمد کی نگرانی کی جاتی ہے۔

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2688



(Release ID: 1705938) Visitor Counter : 124


Read this release in: Punjabi , English , Marathi , Bengali