وزارت دفاع
پورٹ بلیئر میں اپنے ہی ملک میں تیار کی گئی انڈین نیول لینڈنگ کرافٹ یوٹیلٹی ایل58 کو بیڑے میں شامل کیا گیا، یہ جہاز میک اِن انڈیا اور آتم نربھر بھارت پروگرام کی حوصلہ افزائی کرے گا
Posted On:
18 MAR 2021 4:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18/مارچ 2021 ۔ لینڈنگ کرافٹ یوٹیلٹی (ایل سی یو) مارک IV کلاس زمرہ کے 8ویں اور آخری جہاز انڈین نیول لینڈنگ کرافٹ یوٹیلٹی (ایل سی یو) ایل58 کو مورخہ 18 مارچ 2021 کو جزائر انڈمان و نیکوبار میں واقع پورٹ بلیئر میں بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا۔ اس پروگرام کے لئے کمانڈر ان چیف، انڈمان و نیکوبار کمان (سی آئی این سی اے این) لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے مہمان خصوصی اور چیئرمین و مینیجنگ ڈائریکٹر گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس لمیٹڈ (جی آر ایس ای) ریئر ایڈمیرل وپن کمار سکسینہ، انڈین نیوی (سبکدوش) اس تقریب میں موجود تھے۔
کمانڈر کرشن کے یادو نے جہاز کے پہلے کمانڈنگ آفیسر کے طور پر کمیشننگ وارنٹ پڑھا۔ اس جہاز میں پانچ افسروں اور 50 جہازرانوں کی ایک پرجوش ٹیم تعینات ہے۔ جی آر ایس ای، کولکاتہ کے ذریعہ اپنے ہی ملک میں ڈیزائن اور تیار کئے گئے جہاز کی کمیشننگ نے جنگی جہاز کی ڈیزائننگ اور تعمیر کے شعبہ میں ملک کے ’میک ان انڈیا‘ اور ’آتم نربھر بھارت‘ مہم کی فتوحات نے ایک اور باب کا اضافہ کردیا ہے۔
ایل سی یو 58 ایک امفیبیس (بر بحری یعنی خشکی و تری دونوں میں کام کرنے والی) جہاز ہے جو اپنے عملے کے علاوہ 160 فوجیوں کو لے جاسکتا ہے۔ 900 ٹن کی باربرداری کی صلاحیت کے ساتھ یہ جہاز مختلف قسم کے لڑاکا طیاروں جیسے مین بیٹل ٹینک (ایم بی ٹی)، بی ایم پی، بکتر بند گاڑیوں اور ٹرک وغیرہ کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز کی لمبائی 63 میٹر ہے اور اس میں دو ایم ٹی اے 4000 سیریز انجن لگے ہیں، جو جہاز کو 15 ناٹس (28 کلومیٹر فی گھنٹہ) تک کی رفتار سے چلانے کے لائق ہے۔ اس جہاز میں دشمن کے راڈار، ٹرانسمیشن کو انٹرسیپٹ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا جدید ترین الیکٹرانک سپورٹ میزر نصب ہے۔ ساتھ ہی جدید ترین انٹیگریٹڈ برج سسٹم (آئی بی ایس) اور ایک عمدہ قسم کا انٹیگریٹڈ پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم (آئی پی ایم ایس) لگا ہوا ہے، جو بالترتیب جہاز کے نیویگیشنل اور مشینری آلات کی سنگل اسٹیشن مانیٹرنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جہاز کے اصل حربی ساز و سامان میں دو ملک میں ہی تیار 30 ملی میٹر سی آر این 91 گن شامل ہیں، جو ایک مستحکم آپٹرونک پیڈیسٹل (ایس او پی) کے ذریعہ کنٹرول کی جاتی ہیں، جو بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ (بی ای ایل) کے ذریعہ تیار کردہ ایک الیکٹرانک ڈے- نائٹ ڈائریکٹر سائٹ ہے۔ اس کے علاوہ جہاز میں ہوا، سطح اور سب – کنوینشنل خطرات کو بے اثر کرنے کے لئے 6 مشین گن پوسٹ بھی لگے ہیں۔
ایل سی یو 58 پورٹ بلیئر پر رکھا جائے گا اور اسے جزائر انڈمان و نیکوبار، خلیج بنگال اور بحر ہند میں بیچنگ، سرچ اینڈ ریسکیو، آفات راحت رسانی، ساحلی پٹرولنگ ونگرانی جیسے مختلف رولس کے لئے تعینات کیا جائے گا۔
یہ انڈمان و نیکوبار کمان کے مثالی جملہ (موٹو) ’وکٹری تھرو جوائنٹ نیس‘ یعنی اشتراک کے ذریعہ جیت کو آگے بڑھاتے ہوئے بھارتی بحریہ کی حرکت پذیری، رسائی اور لچیلے پن میں اضافہ کرے گا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 2735
(Release ID: 1705934)
Visitor Counter : 248