کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اے پی ای ڈی اے کے ذریعہ پہلے ورچوئل تجارتی میلے کے حوالے سے غیر ملکی شرکاء اور ہندوستانی برآمد کنندگان کی طرف سے زبردست تاثرات کا اظہار

Posted On: 17 MAR 2021 3:27PM by PIB Delhi

کووڈ-19 وبا کے دوران ہندوستان کی زرعی اور پروسیس شدہ کھانے کی مصنوعات کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ایپیڈا کے زیر اہتمام پہلے ورچوئل تجارتی میلے کے حوالے سے (وی ٹی ایف)  ہندوستان ، متحدہ عرب امارات ، برازیل ، نیوزی لینڈ اور فرانس سمیت ممالک کے شرکاء ، برآمد کنندگان اور خریداروں کی جانب سے زبردست تاثرات کا اظہار کیا۔

10 سے 12 مارچ ، 2021 کے دوران منعقد ہونے والے وی ٹی ایف نے 404 سے زیادہ شائقین کو راغب کیا۔ میگا ورچوئل ایونٹ کے لئے 313 نمائش کنندگان رجسٹرڈ تھے جہاں 128 اسٹال لگائے گئے تھے جس میں باسمتی چاول ، غیر باسمتی چاول ، باجرا ، گندم ، مکئی ، مونگ پھلی اور موٹے  اناج   کی نمائش کی گئی ۔

دنیا بھر سے خریداروں نے وی ٹی ایف کے دوران دکھائے جانے والے متعدد زمروں کے مصنوعات  میں دلچسپی ظاہر کی۔

اس میلے میں مرکزی خیال ، ‘انڈیا رائس اینڈ ایگرو کموڈٹی’ ہے جس میں مختلف زرعی اجناس کی برآمداتی صلاحیت  کی نمائش پر توجہ دی گئی ہے۔ درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان وی ٹی ایف کے اہم شرکاء تھے۔ وی ٹی ایف کے دوران  روزانہ کے لئے ، ممکنہ خریداروں یا درآمد کنندگان اور  شائقین نے برآمد کنندگان کے ذریعہ پیش کردہ کھانے کی مصنوعات سے متعلق  زبردست تجسس کا اظہار کیا۔

تمام نمائشی اسٹالز ایونٹ کے تھیم کے ساتھ ہم آہنگ اور مربوط نظر آئے۔ تمام اسٹالز پر ان کی  اپنی مصنوعات کی فہرست اور اپنی کمپنی کا ایک مختصر ویڈیو موجود تھا۔

 اس تقریب کے لئے متحدہ عرب امارات ، برازیل ، نیوزی لینڈ ، فرانس ، سعودی عرب ، برطانیہ ، افغانستان ، بحرین ، مصر ، فجی ، فلپائن ، قطر ، سوڈان ، میانمار ، نیدرلینڈز اور پیرو سے ہندوستانی اور بین الاقوامی خریداروں نے اندراج کرایا۔ وی ٹی ایف کو فروغ دینے کا کام بیرون ملک میں  قائم ہندوستانی سفارتخانوں کے تعاون سے بھی کیا گیا تھا۔ وی ٹی ایف کے فروغ کے لئے ایک زبردست سوشل میڈیا مہم شروع کی گئی تھی۔

جسمانی سفر اور تجارت پر کووڈ-19 سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے ، ایپیڈا نے ہندوستان کی زرعی اور ڈبہ بند کھانے کی مصنوعات کی برآمد کو برقرار رکھنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لئے نئی مارکیٹوں کی تلاش کے تصور کے ساتھ اقدامات کئے ہیں ۔

کووڈ-19 سے پہلے کے دور میں، تجارتی میلوں اور نمائشوں کا ایپیڈا کے ذریعہ زرعی کھانوں کی برآمد کو فروغ دینے میں اہم کردار رہا ہے۔ وی ٹی ایف میں ، انٹرایکٹو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تجارتی سہولیات ہوتی ہیں۔

وی ٹی ایف میں ، برآمد کنندگان اور امپورٹر میٹنگیں آڈیو کے ساتھ ساتھ ویڈیو سیشنوں کے ذریعہ بغیر کسی روکاوٹ کے منعقد کی گئیں۔ میلے میں سہولت ورکشاپ ، پروڈکٹ لانچز ، براہ راست ویبنار منعقد کیے گئے۔  اس ورچوئل میٹنگ میں  نجی ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ ذاتی ملاقاتوں  کی بھی سہولت فراہم کرائی گئی ۔

برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے مابین آن لائن تعاملات اور اس طرح کی بات چیت کے دوران معلومات کا تبادلہ محفوظ  کیا گیا تھا اور اس سے متعلق فریقین ہی ان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس طرح کے ورچوئل واقعات کفایتی اور نتیجہ خیز پلیٹ فارم بھی مہیا کرتے ہیں جہاں خریدار اور فروخت کنندگان تجارت کے حوالے سے  رو برو تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔

ایپیڈا ماضی میں اپنے عمل کو آن لائن بنانے ، ٹریس ایبلٹی کے نفاذ اور جدید ٹکنالوجی کو اپنانے کے سلسلے میں ماضی میں آئی ٹی کے اقدامات کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔

*********

ش  ح ۔س ب۔ ر ض

U-NO.2710


(Release ID: 1705775) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi