قبائیلی امور کی وزارت

22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے میں اب تک  1770 ون دھن  کیندروں کومنظوری

Posted On: 08 MAR 2021 6:35PM by PIB Delhi

 

قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ شروتا نے آج  لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ:

قبائلی صنعت کاری اور روزی روٹی کے انتظامات کو فروغ دینے کی غرض سے، جس کے تحت مجموعی طور پر 5.27 لاکھ استفادہ کنندگان شامل ہیں، اب تک 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے میں مجموعی طور پر 1770 ون دھن وکاس کیندر (وی ڈی  وی کے) منظور کیے جاچکے ہیں۔ اس کے تحت اترپردیش میں منظور کیے گئے 5 وی ڈی کے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کا گوشوارہ درج ذیل ہے۔

 

نمبر شمار

ضلع کا نام

منظور کردہ وی ڈی کے کے نام

منظور کردہ رقم (لاکھ روپے)

از خود اپنی مدد آپ کرنے والےگروپ کی تعداد

استفادہ کنندگان کی تعداد

1

سون بھدر

3

45.00

45

947

2

للت پور

2

14.55

15

291

مجموعی

5

59.55

60

1238

 

مقصد یہ ہے کہ 26 ریاستوں اور 39 توقعاتی اضلاع سمیت 308 اضلاع میں پروگرام کے نفاذ کو ترقی دی جائے، جہاں بڑی تعداد میں جنگلوں میں رہائش رکھنے والی قبائلی  آبادی موجود ہے اور یہ آبادی چھوٹی موٹی جنگلاتی پیداوار کے ذریعہ اپنا گزارہ کرتی ہے۔ اس مقصد کے تحت یہ بات بھی شامل ہے کہ ایسے مواقع تلاش کیے جائیں، جنہیں دیگر مرکزی صف میں آنے والی وزارتوں کے ساتھ مجتمع کیا جائے اور متعلقہ پہل قدیوں کو فروغ دیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-2718

ش ح۔   م  ن ۔  ت ع۔



(Release ID: 1705735) Visitor Counter : 89


Read this release in: English