وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے دیکھواپنا دیش مہم کے تحت‘‘ آسامی کھانے-دا گورمیٹ اَن ایکسپلورڈ’’ ویبینار کا اہتمام کیا
Posted On:
17 MAR 2021 5:29PM by PIB Delhi
نئی دلی، 15؍مارچ، وزارت سیاحت کی ‘‘ دیکھو اپنا دیش’’ ویبینار سیریز کے تحت 13 مارچ 2021 کو ‘‘ آسامی کھانے-دا گورمیٹ اَن ایکسپلورڈ’’کے موضوع پر 80ویں ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ہندوستان میں لذیذکھانوں، کھانا پکانے کے طریقوں کی کئی جیتی جاگتی مثالیں ہیں اور سبھی کی اپنی نمایاں خصوصیات ہیں ۔ مقامی طور پر اس کے لئے مسالے، اناج، سبزیاں دستیاب ہیں۔ ہندوستانی کھانے ایک متوازن کھانے ہیں، کیونکہ اس میں ہر طرح کےذائقے کو پسند کرنے والوں کو مطمئن کرنے کی خصوصیت ہے جیسے نمکین، میٹھا، کڑوا یا مسالے دار ایک یا اس سے زیادہ اناج، سبزیوں کے مسالے وغیرہ کے امتزاج کھانے میں موجود ہیں۔ اس ویبینار کا فوکس آسام کے کھانوں پر کیا گیا، جو کہ کھانا پکانے کے مختلف فن کا سنگم ہے۔
آسام ہندوستان کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے اور اپنے محل وقوع کی وجہ سے ماضی میں یہاں کافی تعداد میں لوگوں کی ہجرت ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے آسامی کھانوں میں مختلف طرح کے دلچسپ کھانوں کی عادتیں پیدا ہوئی ہیں۔ برہمپتر ندی اور اپنی اسٹریٹجک محل وقو ع کی وجہ سے آسا کی زمین انتہائی زرخیز ہے، جس کی وجہ سے کئ تازہ سبزیاں ، مختلف طرح کے میٹ ، جڑی بوٹیاں اور مسالے اس علاقے میں دستیاب ہیں۔ آسامی کھانوں میں اہم غذا کے طور پر چاول، مچھلی، میٹ سبزیاں اور جڑی بوٹیاں وغیرہ شامل ہیں۔ آسامی کھانوں میں کھانا پکانے کے طریقوں میں بھاپ کے ذریعے، ابال کر، باربیکیو سے لے کر تلنے اور شوربا بنانے وغیرہ کے طریقے شامل ہیں۔
ویبینار میں آسام کی انباؤنڈ ٹریول کمپنی میں پارٹنر محترمہ مدھو اسمتا نے پرزنٹیشن دیا، جو کہ شمال مشرقی ہندوستان میں مختلف دلچسپیوں اورموضوع پر مبنی ٹور کرانے میں مہارت رکھتی ہیں۔ا س کے علاوہ فوڈ رائٹر، بلاگر اور ریستوراں کا تجزیہ کرنے والی اور کچن صلاح کار محترمہ سنجکتا دتّا نے وبیینار میں پرزنٹیشن دیا۔ سنجکتا گوہاٹی میں رہتی ہیں ۔ ویبینار میں روایتی آسامی چکن ڈِش بنانے کا براہ راست مظاہرہ بھی دلی کی کارپوریٹ شیف میگھا کے ذریعے کیا گیا۔
آسام شمال مشرقی ریاستوں کا داخلی دروازہ ہے اوراسے شمال مشرقی ہندوستان کا پاسباں بھی کہا جاتا ہے۔ آسام پہاڑیوں، برہمپتر اور براک جیسی اہم ندیوں اور ا س کی معاون ندیوں، گھنے جنگل، چائے کے باغات سے گھرا ہوا ہے۔ جو آسام کے قدرتی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ گوہاٹی کے مغربی حصے میں نیلا چل پہاڑیوں میں واقع کاماکھیا مندر ، دیوی کاماکھیا کو وقف سب سے قدیم مندر ہے۔ یہ مندر تانترک پوجا کے تیرتھ یاتریوں کے بیچ انتہائی مقبول ہے۔ اس کی مقبولیت سالانہ امبو باچی میلہ فیسٹیول کے دوران کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ معروف قاضی رنگا نیشنل پارک آسام کے گولا گھاٹ ضلعے میں واقع ہے، جو دنیا کی ایک سینگ والے گینڈے کی اقسام کی سب سے بڑی آبادی کا گھر ہے۔ مانس نیشنل پارک ایک عالمی وراثت ہے، جہاں پر مشرقی ہمالیہ کے حیاتیاتی تنوع کے علاقے کا بھی ایک حصہ ہے، جو کہ ملک میں موجود 2 حیاتیاتی تنوع ‘‘ ہاٹ اسپاٹ’’ میں سے ایک ہے۔ اس نیشنل پارک میں شیروں کی گھنی آبادی بھی ہے۔ ریاست میں 600 سے زیادہ چائے کے باغات ہیں، جو بالائی آسام کے سفر کے دوران آنکھوں کو تسکین دینے والے مناظر فراہم کرتے ہیں۔
دیکھو اپنا دیش ویب سیریز کو الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے قومی ای –گورننس محکمے کے ساتھ تکنیکی شراکت میں پیش کیا گیا ہے۔
ویبینار کے سیشن اب
https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured
پر دستیاب ہیں اور حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے سبھی سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی دستیاب ہیں۔ اگلا ویبینار شمال مشرقی ہندوستان میں ایڈوینچر ٹورزم پر 20 مارچ 2021 کو صبح 11 بجے منعقد کیا جائے گا۔
*************
( ش ح ۔ف ا۔ ک ا)
U. No. 2712
(Release ID: 1705722)
Visitor Counter : 201