وزارت خزانہ

ایف پی آئی کی بعض سود والی آمدنی پر ٹیکس کی رعایتی شرح کو جاری رکھنے کے لئے وضاحت

Posted On: 17 MAR 2021 7:07PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس قانون ، 1961(‘ایکٹ’)کے سیکشن 115 اے ڈی میں ایف پی آئی کی آمدنی پر ٹیکس کے لئے التزامات موجود ہیں۔سیکشن 115 اے  ڈی(1)(i)کے التزام میں کہا گیا ہے کہ سود والی آمدنی پر 5 فیصد کی رعایتی شرح وصول کی جائے گی، جس کا حوالہ سیکشن 194 ایل ڈی میں دیا گیا ہے۔

میڈیا کے بعض حلقوں میں رپورٹ شائع کی گئی ہے کہ 5 فیصد کے رعایتی ٹیکس کی شرح کو واپس لے لیا گیا ہے۔ لہٰذا وضاحت کی جاتی ہے کہ ٹیکس کاری اور دیگر قوانین کے سیکش 115 اے ڈی میں ترمیم (چند التزامات میں رعایت اور ترمیم)کے باوجود درج بالا التزام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور قانون کے سیکشن 194 ایل ڈی میں سود والی آمدنی پر 5 فیصد کے ٹیکس کی رعایتی شرح کا جو ذکر ہے، وہ بدستور جاری رہے گا۔

 

 

 

 

ش ح۔ق ت۔ ن ع

(18.03.2021)

(U: 2697)



(Release ID: 1705694) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi