زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پی ایم-کسان اسکیم کی خصوصیتیں

Posted On: 17 MAR 2021 5:25PM by PIB Delhi

 

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) اسکیم ایک سینٹرل سیکٹر راست فائدے کے تبادلے کی اسکیم ہے، جس کے تحت ملک بھر کے تمام زمین رکھنے والے کسان کنبوں کو 6000 روپے سالانہ مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ ریاست، مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سرکاروں کی طرف سے نشان زد مستفید ہونے والے کسانوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست دو دو ہزار روپے کی تین 4 ماہانہ قسطوں میں منتقل کردی گئی ہے۔ آسام، میگھالیہ جموں وکشمیر اور لداخ کی ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو چھوڑ کر مستفیدین کے آدھار سیڈڈ ڈاٹا کی بنیاد پر ادائیگی کی گئی ہے، جنہیں 31 مارچ 2021 تک اس سلسلے میں چھوٹ دی گئی ہے۔

پی ایم کسان اسکیم کے تحت فنڈز مختص نہیں کیے گئے ہیں اور ریاست کے اعتبار سے فنڈز منظور نہیں کئے گئے۔ راجستھان کی ریاست میں فنڈز کے استعمال سے متعلق تقریباً 7082035 مستفیدین  کو مختلف قسطوں کا احاطہ کرتے ہوئے اب تک اسکیم کا فائدہ دیاگیا ہے۔ اب تک راجستھان کی ریاست کے معاملے میں اسکیم کے تحت 7632.695 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

اس اسکیم کے تحت احاطہ کئے گئے راجستھان کے گنگا نگر ضلع میں مستفیدین کی تعداد 145799 ہے، جبکہ راجستھان کے ڈوسا ضلع میں مستفیدین کی تعداد 171661 ہے۔

..................

                                                                                                         ش ح، ح ا، ع ر

17-03-2021

                                                                                                                U-2663



(Release ID: 1705685) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Punjabi