زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا کا مقصد
Posted On:
17 MAR 2021 5:20PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ:
پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا (پی ایم کے ایم وائی) اسکیم کا مقصد چھوٹے اور پس ماندہ کسانوں (ایس ایم ایف) کو پنشن کے ذریعہ سماجی تحفظ فراہم کرنا ہے، کیوں کہ ان کے پاس بڑھاپے میں گزر بسر کے لیے معمولی یا کوئی بچت نہیں ہوتی ہے اور ذریعہ معاش کے ضائع ہونے کی حالت میں انہیں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، 60 سال کی عمر کا ہونے پر، اہل چھوٹے اور پس ماندہ کسانوں کو کم از کم 3000 روپے ماہانہ کی مقررہ پنشن فراہم کی جائے گی، جو کچھ خارج شقوں کے تحت ہوگی۔ یہ اسکیم رضاکارانہ اور حصہ دینے والی پنشن اسکیم ہے، جس میں داخل ہونے کی عمر 18 سے 40 سال ہے۔
فائدہ اٹھانے والے کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اس میں داخل ہونے کی ۲۹ سال کی درمیانی عمر میں ہر ماہ 100 روپے جمع کروائیں۔ مرکزی حکومت بھی پنشن فنڈ میں اتنی ہی رقم جمع کرائے گی۔
اس اسکیم کو 2019 میں نافذ کیا گیا تھا اور چونکہ اندراج کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 40 سال ہے اور اندراج شدہ کسان کی عمر 60 سال ہونے پر اسے ماہانہ کم از کم مقررہ پنشن کے طور پر 3000 روپے دیے جانے ہیں۔ اس لیے، اسکیم کے فوائد کم از کم 20 سال کی مدت مکمل ہونے کے بعد ہی دستیاب ہوں گے۔
*****
ش ح ۔ ق ت
U: 2670
(Release ID: 1705683)
Visitor Counter : 304