ریلوے کی وزارت
کنبھ میلے کےلئے خصوصی ٹرین
Posted On:
17 MAR 2021 4:19PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے ریاستی سطح کی بنیاد پر ٹرینیں نہیں چلاتی ہے کیونکہ ریلوے نیٹ ورک ریاستی حدود کے پار ہے۔تاہم ہریدوار میں کنبھ میلے (جنوری –اپریل 2021) کے لئے ،ہندوستانی ریلوے نے موجودہ کووڈ-19صورت حال کے پیش نظر ،ریاستی حکومتوں کے خدشات اور مشوروں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے مناسب انتظامات کئے ہیں۔ہریدوار کے لئے پہلے سے جاری خدمات کے ساتھ مزید 12جوڑی کنبھ میلہ اسپیشل چلائی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ ،15جوڑی ٹرینیں صرف ہریدوار کےلئے مخصوص ہیں،جس سے عقیدت مندوں کو مزید سہولت حاصل ہوسکے۔ تاہم ہریدوار کے سفر کےلئے مسافر دہلی جیسے اسٹیشنوں میں دوسرے اسٹیشنوں کے مقابلے مناسب تبدیلی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ معلومات ایک سوال کے جواب میں ،ریلوے ،کامرس ،صنعت اور صارفین امور ،خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھامیں دی۔
ش ح ۔ا م۔ ر ب۔
U:2676
(Release ID: 1705678)
Visitor Counter : 136