کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سپلائی چین پر کورونا وائرس کا اثر

Posted On: 17 MAR 2021 3:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17 مارچ 2021،   کامرس اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت  جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے  ابتدائی طور پر   ایسی  ہندوستانی سپلائی چین  متاثر ہوئی تھی  جن کا انحصار چین سے   کمپونینٹ  انٹر میڈیاریز  اور کچے مال  کی درآمد پر تھا ۔ اس کے بعد  اسی سال میں  چینی پروڈکشن  دوبارہ شروع  ہوگیا تھا، لیکن عالمی وبا کے باعث  عالمی سپلائی چین کے متاثر ہونے کی وجہ سے  ممالک  درآمدی وسائل پر  انحصار میں کمی لانے کے لئے  اپنی سپلائی چین میں لچک پیدا کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

حکومت نے  اپنی سپلائی چین میں آنے والی متوقع روکاٹ  کو دور کرنے ، مختلف  سپلائروں کے پاس دستیاب  انوینٹری  کو حاصل کرنے اور  ٹرانسپورٹ کرنے  اور بیرونی ممالک میں  اپنے مشن کے  رابطے میں لانے کے لئے  ایکسپورٹ پرومشن کونسلوں اور   تجارتی اداروں سے بات چیت کی۔گھریلو صنعت کی سپلائی بیس کی توسیع کے لئے  بیرونی ممالک میں واقع مشنوں نے  کئی بزنس تو بزنس ورچوول میٹنگوں کے  لئے سہولت فراہم کرائی۔

حکومت نےالیکٹرانک کمپونینٹ اور موبائل وغیرہ کے علاوہ   اہم شعبوں، مثلاً  کی  اسٹارٹنگ میٹیریل / ڈرگ انٹر میڈیئٹ ،  ایکیٹیو فارما سیوٹیکل، انگریڈیئنٹ  میں گھریلو مینوفیکچرنگ صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے  پروڈکشن لنکڈ انسٹیٹیو اسکیموں  (پی آئی آئی  ایس)جیسی  اسکیمیں بھی شروع کی ہیں۔ ان سے  سپلائی چین کی بیس  وسیع ہوگی اور  مسابقتی قیمتوں پر  اشیا ادستیاب ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(17-03-2021)

U- 2675

                          



(Release ID: 1705676) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Bengali , Punjabi