زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

خشک سالی والے علاقوں میں زراعت کی ترقی

Posted On: 17 MAR 2021 5:23PM by PIB Delhi

 

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ:

محکمہ زمینی وسائل (ڈی او ایل آر)، وزارت دیہی ترقی بارش کے پانی پر منحصر / کم درجہ والی زمینوں کی ترقی کے لیے مرکزی امداد یافتہ اسکیم، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے واٹر شیڈ بنانے والے جز (ڈبلیو ڈی سی- پی ایم کے ایس وائی) کو نافذ کرتا ہے۔ تاہم، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے خشک سالی والے علاقوں میں زراعت کی ترقی کے لیے رقم مختص کرنے کی کوئی بھی مخصوص اسکیم ڈی او ایل آر کے ذریعہ نافذ نہیں کی جا رہی ہے۔

ڈی او ایل آر نے انٹیگریٹیڈ واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام (آئی ڈبلیو ایم پی) کے تحت 10-2009 سے 15-2014 کے دوران 28 ریاستوں (گوا کو چھوڑ کر) [اب 27 ریاستوں اور جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں] میں تقریباً 39.07 ملین ہیکٹیئر رقبہ پر محیط 8214 واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ سال 2018 کے دوران، 1832 پروجیکٹ (جن میں سے 345 کی شروعات نہیں ہوئی تھی اور 1487 تیاری کے مرحلہ میں تھے) متعدد ریاستوں کو منتقل کیے گئے تھے تاکہ انہیں متعلقہ ریاستوں کے بجٹ سے نافذ کیا جا سکے۔

آئی ڈبلیو ایم پی کو 16-2015 میں پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے واٹرشیڈ بنانے والے جز (ڈبلیو ڈی سی- پی ایم کے ایس وائی) کے طور پر ضم کر دیا گیا تھا۔ تمام جاری پروجیکٹوں کی تکیمل پر حکومت کی توجہ کو مد نظر رکھتے ہوئے، سال 16-2015 سے ڈبلیو ڈی سی- پی ایم کے ایس وائی کے تحت کسی بھی نئے پروجیکٹوں کو منظوری نہیں دی گئی ہے۔ مرکز کی حصہ داری کا تعین متعدد پیمانوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے جیسے سالانہ ایکشن پلان، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس خرچ ہونے سے بچ گئی رقم، استعمال کی صلاحیت، جاری پروجیکٹوں کی تعداد وغیرہ۔

*****

ش ح ۔ ق ت  

U: 2667



(Release ID: 1705671) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Punjabi