زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی میکانک سازی کا فروغ

Posted On: 17 MAR 2021 5:23PM by PIB Delhi

 

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ:

زراعت، تعاون اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ (ڈی اے سی اور ایف ڈبلیو) بنیادی طور پر ذیلی مشن برائے زرعی میکانک سازی (ایس ایم اے ایم) کے ذریعہ زراعت کی میکانک سازی کو فروغ دے رہا ہے۔ فصلوں کی باقیات کے انتظام کے لیے میکانک سازی کو مرکزی سیکٹر کی اسکیم ’پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور قومی راجدھانی خطہ دہلی میں فصلوں کی باقیات کے اِن- سیٹو مینجمنٹ کے لیے زرعی میکانک سازی کے فروغ‘ (سی آر ایم) کے ذریعہ فروغ دیا جاتا ہے۔ محکمہ کی دیگر اسکیموں جیسے راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی)، جو ریاستوں کو اپنی پسند کے مطابق مداخلت کا انتخاب کرنے کی خود مختاری عطا کرتی ہے اور مربوط پروگراموں جیسے باغبانی کی مربوط ترقی کا مشن (ایم آئی ڈی ایچ) اور قومی غذائی تحفظ مشن (این ایف ایس ایم) میں بھی زرعی میکانک سازی کی تکمیل کے اجزاء موجود ہیں۔

سال 18-2017، 19-2018 اور 20-2019 میں ایس ایم اے ایم، سی آر ایم اور آر کے وی وائی اسکیموں کے تحت زرعی میکانک سازی کے لیے ریاستی حکومتوں کو مجموعی طور پر بالترتیب 1591.02 کروڑ روپے، 2502.69 کروڑ روپے اور 2101.93 کروڑ روپے مختص/جاری کیے گئے۔

اسکیموں کے تحت مالی امداد کے لیے کسانوں کا انتخاب، ریاستی حکومتوں کے ذریعہ ان اسکیموں کے وسیع رہنما خطوط کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جن میں زرعی بجلی کی دستیابی کے کم تناسب والے علاقوں، بڑی تعداد میں چھوٹے اور معمولی کھیت والے علاقوں اور ایسے علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جہاں غذائی اجناس کی پیداوار کم ہوتی ہو لیکن پیداواریت کو بڑھانے کا امکان موجود ہو۔

اثرات کی تشخیص کا مطالعہ کاشتکاری پر میکانک سازی کے مجموعی مثبت اثرات کو اجاگر کرتا ہے کیوں کہ بتایا گیا تھا کہ میکانک سازی سے پیداواریت میں مجموعی طور پر 17.9 فیصد اور بیجوں کی روئیدگی میں 14.1 فیصد کا اضافہ کرنے میں مدد ملی تھی۔ میکانک سازی نے کام کے وقت میں تقریباً ایک تہائی کی بچت کرنے، مزدوری کی ضروریات میں 30 فیصد کمی، بیج کی قیمت میں 11 فیصد کمی، گھاس پھوس میں 26.6 فیصد کمی، ڈیزل کی کھپت میں 22.4 فیصد کمی اور کھاد کی ضروریات میں 12.7 فیصد کمی کرنے میں بھی مدد کی۔

*****

ش ح ۔ ق ت  

U: 2666



(Release ID: 1705670) Visitor Counter : 95


Read this release in: English