سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
خانہ بدوش قبائل کی ترقی
Posted On:
17 MAR 2021 2:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 /مارچ 2021 ۔ ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل کی سماجی – اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر بورڈ فار ڈی-نوٹیفائیڈ، نومیڈک اینڈ سیمی – نومیڈک کمیونٹیز (ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی) کا 3 سال کی مدت کے لئے 21 فروری 2019 کو قیام عمل میں آیا تھا، جس میں درج ذیل زیر غور موضوعات کے ساتھ 5 برسوں تک توسیع کی گنجائش ہے:
- ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کے لئے فلاح و بہبود ان کی ترقی سے متعلق پروگرام کی تشکیل اور نفاذ۔
- ایسے مقامات / علاقوں کی پہچان کرنا جہاں ان برادریوں کی گھنی آبادی ہے۔
- موجودہ پروگراموں اور استحقاق تک رسائی کے درمیان حائل خلیج کا تجزیہ کرنا اور نشان دہی کرنا اور وزارتوں / تنفیذی ایجنسیوں کے ساتھ اشتراک کرنا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ موجودہ پروگرام ڈی نوٹیفائیڈ خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی خصوصی ضرورتوں کی تکمیل کرسکیں۔
- ڈی نوٹیفائیڈ خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں سے متعلق بھارت سرکار اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اسکیموں کی نگرانی اور اس سلسلے میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لینا۔
- سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ذریعے سپرد کیا گیا کوئی دوسرا متعلقہ کام۔
اس کے علاوہ ڈی این ٹیز کے لئے ریاستی حکومت / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کے توسط سے مرکزی حکومت کے ذریعے درج ذیل اسکیموں کا نفاذ کیا جارہا ہے:
- ڈی این ٹی طلباء کے لئے پری اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ۔
- ڈی این ٹی لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے دار الاقاموں کی تعمیر کے لئے ناناجی دیشمکھ اسکیم۔
کابینہ کے فیصلے کے مطابق نیتی آیوگ کے نائب صدر کی زیر صدارت ایک کمیٹی کام کررہی ہے، ایسی ڈی این ٹی برادریوں جن کی اب تک باقاعدہ درجہ بندی نہیں ہوئی ہے، کی شناخت کا کام اپنے ذمے لیا ہے۔ نیتی آیوگ نے 62 قبائل کے ایتھنوگرافک (نسلی جغرافیہ سے متعلق) سروے کا کام اینتھروپولوجیکل سروے آف انڈیا (اے این ایس آئی) کے سپرد کیا ہے، تاکہ ملک کے مختلف حصوں میں ان برادریوں سے متعلق مطالعات کا کام انجام دے۔
اس کے علاوہ ڈی این ٹی برادریوں کے تعلیمی امپاورمنٹ کے لئے درج ذیل اسکیمیں بھی شروع کی گئی ہیں:
- ڈی این ٹی لڑکے اور لڑکیوں کے لئے ڈاکٹر امبیڈکر پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ۔
- ڈی این ٹی لڑکے اور لڑکیوں کے لئے دارالاقاموں کی تعمیر کے لئے ناناجی دیشمکھ اسکیم۔
یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گورجر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 2685
17.03.2021
(Release ID: 1705666)
Visitor Counter : 156