زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

صحت مٹی کارڈ کا اجراء

Posted On: 17 MAR 2021 5:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17 /مارچ 2021 ۔ گرڈ پر مبنی مٹی کی جانچ کے طریقہ کار یعنی سینچائی والے علاقوں کے لئے 2.5 ہیکٹیئر گرڈ اور بارش سے سینچائی والے علاقوں کے لئے 10 ہیکٹیئر گرڈ کو ابتداءً اپنایا گیا تھا (سائیکل: 1:2015-2017 اور سائیکل II: 2017-2019) تاکہ 12 مٹی کی صحت سے متعلق معیارات کا جائزہ لیا جائے، جن میں پرائمری نیوٹرینٹ (این پی کے – نائٹروجن فاسفورس پوٹیشیم)، سکنڈری نیورینٹ (ایس - سلفر)، مائیکرو نیورینٹ (بی- بورون، زنک، میگنیز، آئیرن، اور کاپر)، اور فزیکل پیرامیٹرس (پی ایچ، ای سی اور او سی) شامل ہیں۔ 2019-20 کے دوران فارم ہولڈنگ (ملکیت ارضی) پر مبنی مٹی کی جانچ کے طریقے کو 6957 مثالی گاؤں (ہر ریوینیو بلاک سے ایک)  کے لئے اپنایا گیا تھا۔ مٹی صحت کارڈ کے ذریعے ملک کے سبھی کسانوں کو سائنسی اعتبار سے درست فصل وار مربوط غذائی بندوبست سفارشات دستیاب کرائی جاتی ہیں، جو کہ کھاد سے متعلق عمومی سفارشات (جی ایف آر) / سوائل ٹیسٹ کراپ رسپانس (ایس ٹی سی آر) پر مبنی ہوتی ہیں۔

سوائل ٹیسٹنگ لیب کو ریاستی حکومتوں کے ذریعے ان کے سالانہ کارروائی منصوبے میں مجوزہ ضرورت کے مطابق منظوری دی جاتی ہے۔  اب تک 11531 نئے لیب (491 ساکن، 107 متحرک، 8811 منی لیب اور 2122 گاؤں سطح کے لیب) اور 829 لیب کو مضبوط بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ اطلاع زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2684

17.03.2021



(Release ID: 1705665) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Punjabi