وزارت دفاع

ایم ایس ایم ایزکے فروغ کی اسکیم

Posted On: 17 MAR 2021 2:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،17مارچ ،2021، رکشا راجیہ منتری جناب شری پدنایک نے آج لوک سبھا میں جناب پرویش صاحب سنگھ ورما کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں  یہ تحریری اطلاع دی۔

دفاعی پیداوار کے شعبے میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانیہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کے فروغ کے لیے جواقدامات کئے ہیں ان میں کچھ اس  طرح ہیں:-

  • ایکسیپٹنس آف نیسیسٹی (اے او این) کے کیس جن کی لاگت 100 کروڑ روپئے ہے  ایم ایس ایم ایز کے لیے ریزرو ہیں بشرطیکہ کم از کم دو یا اس سے زیادہ ایم  ایس ایم ایز اس  زمرے میں شرکت کی مجاز ہوں۔
  • دفاعی پیداوار کا محکمہ (ڈی ڈی پی) ملک کے مختلف حصوں میں باقاعدگی کے ساتھ رسائی کے پروگرام چلاتا ہے جس کا مقصد صنعتی ایسوسی ایشنوں، صنعت خاص طور پر ایم ایس ایم ایز اور ماہرین تعلیم سے رابطہ قائم کرنا ہوتا ہے۔ تاکہ امکانی برآمداتی مواقع کے بارےمیں آگاہی پھیلائی جاسکے۔
  • ایم ایس ایم ایز  کو فروغ دینے کے لیے دفاع کے محکمےمیں ایک اسکیم کو منظوری دی گئی ہے اس ا سکیم کے تحت  پورے ملک کے ٹیئرIIاور ٹیئر III شہروں میں اجتماعات  اور سیمینار منعقد کئے جاتے ہیں جہاں صنعتی اور ایم ایس ایم ای کی موجودگی زیادہ  ہو۔ یہ کام ڈی ڈی پی کی مدد سے انجام دیا جاتا ہے۔
  • دفاع کے سلسلے میں ایک اختراعی ایکوسسٹم جس کا نام ہے انوویشنز فار ڈیفنس ایکسیلنس (آئی ڈی ای ایکس) اپریل 2018 میں شروع کیا گیا تھا۔ ا س کا مقصد  ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس، انفرادی اختراع کاروں، آر اینڈ ڈی اداروں اور ماہرین تعلیم سمیت صنعتوں کو شامل کرکے دفاع اور ایرواسپیس کے شعبےمیں اختراع اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینےکے لیے ایک ایکوسسٹم تشکیل دیا جائے۔
  • ایم ایس ایم  ایز کی وزارت مختلف اسکیموں اور پروگراموں پر عمل کرتی ہے جن کا مقصد پورے ملک میں دفاعی شعبے کی ایم ایس ایم ایزسمیت تمام ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینا اور ان کو ترقی دینا ہے۔ ان میں وزیر اعظم کا ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی)، اسکیم آف فنڈ فار ری جنریشن آف ٹریڈیشنل انڈسٹریز (ایس ایف یو آر ٹی آئی)،  اے  اسکیم  فار پروموشن آف انوویشن، رورل انڈسٹریز اینڈ انٹرپرنیورشپ(اے ایس پی آئی آر ای)، اور دیگر بہت سی اسکیمیں وغیرہ۔

ایم ایس ایم ایز کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق  دفاعی محکمے / سی پی ایس ایز کی طرف سے دفاعی سیکٹر میں ایم ایس ایز کی لاگت کے تعلق سے جوسامان خریدا گیا ہے اس کی پچھلے دو برسوں موجودہ برس کی تفصیل اس طرح ہے۔

مالی سال

کل خریداری لاگت (کروڑ روپئے میں

2018-19

12112.03

2019-20

9090.618

11 مارچ 2021 تک

9293.812

 

 

 

 

 

 

 

 

ایم ایس ایم ایز کے لیے  کمپنیوں کے ترقیاتی پروگرام اور ویبینار منعقد کئے جارہے ہیں البتہ کووڈ-19 وبائی بیماری کی وجہ سے  بہت سے ویبیناروں میں جسمانی طور پر حاضری محدود تعداد میں ہوتی ہے۔

 

***

ش ح ۔اج۔را

U.No.2659


(Release ID: 1705661) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Punjabi