پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
گیس پر مبنی معیشت کو فروغ
Posted On:
17 MAR 2021 1:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 مارچ 2021: پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر عوام کے لئے قدرتی گیس کی دستیابی اور رسائی میں اضافہ کے لئے گیس پر مبنی معیشت ، ضروری گیس بنیادی ڈھانچہ جیسے ایل این جی ٹرمنلس، ملک گیر گیس گرڈ اور سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس پر منحصر ہے۔ اس کے علاوہ مقامی قیمت دریافت کے لئے گیس تجارتی تبادلے کا بھی قیام عمل میں آیا ہے۔ علاوہ ازیں، یکم اکتوبر 2018 کو ’’واجبی لاگت کی حامل نقل و حمل کے لئے ہمہ گیر متبادل (ایس اے ٹی اے ٹی)‘‘ اسکیم کا آغاز کیا گیا جس کے تحت تیل اور گیس مارکیٹنگ کمپنیاں (ای جی ایم سی) کمپریسڈ بایو گیس (سی بی جی) کی حصولیابی کے لئے ممکنہ صنعت کاروں سے بولیاں مدعو کر رہی ہیں ۔
ملک بھر میں، خصوصاً ملک کے مشرقی اور شمال مشرقی حصے میں قدرتی گیس کی دستیابی میں اضافہ جگدیش پور۔ ہلدیہ / بوکرو۔دھرما پائپ لائن پروجیکٹ کو ان علاقوں سے مربوط کرکے کیا جائے گا۔ اس پائپ لائن پروجیکٹ کی ترقی کے لئے حکومت وایابلیٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف) کے طور پر 5176 کروڑ روپئے کے بقدر سرمایہ فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، شمال مشرقی خطے کی ہر ایک ریاست اور سکم تک گیس گرڈ کی توسیع کے لئے، مشترکہ کاروباری کمپنی (جے وی)، یعنی اندرادھنش گیس گرڈ لمیٹڈ (آئی جی جی ایل) قائم کی گئی ہے۔ حکومت آئی جی جی ایل کو بھی بطور پونجی (5559 کروڑ روپئے) وی جی ایف فراہم کر رہی ہے۔
________
ش ح ۔اب ن
U-2691
(Release ID: 1705658)