پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

مائع قدرتی گیس سے متعلق پالیسی

Posted On: 17 MAR 2021 1:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 مارچ 2021: پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی اطلاع کے مطابق مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے استعمال اور تقسیم کاری کو فروغ دینے کی غرض سے، حکومت ایل این جی کی درآمدات کو اوپن جنرل لائسنسنگ (او جی ایل) زمرے کے تحت لے آئی ہے، ساتھ ہی ایل این جی ٹرمنلس سمیت ایل این جی بنیادی ڈھانچے کے قیام کو بھی 100 فیصد غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری (خودکار راستہ) کے تحت لایا گیا ہے۔ حکومت سٹی گیس ڈسٹری بیوشن، گیس گرڈ نیٹ ورک اور ایل این جی پر مبنی موٹر گاڑیوں وغیرہ کی تیاری / ریٹرو فٹمنٹ  سمیت گیس بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے ذریعہ گیس / مائع شکل میں قدرتی گیس کے استعمال کو بھی فروغ دے رہی ہے۔

ایل این جی کے کام کاج اور طریقہ کار سے متعلق امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق ، ڈیزل سے چلنے والے ٹرک کے مقابلے میں ایک عام ایل این جی سے چلنے والے ٹرک سے نائٹروجن آکسائڈ گیس اور پی ایم کا اخراج 90 فیصد کم ہوتا ہے، نیز سلفر ڈائی آکسائڈ اور کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج میں بالترتیب 100 فیصد اور 30 فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔

ایل این جی کی درآمدات تکنیکی تجارتی بنیاد پر خریدار اور فروخت کار کے درمیان باہمی طور پر متفقہ شرائط پر او جی ایل کے تحت عمل آتی ہے۔

 

 

________

ش ح ۔اب ن

U-2689



(Release ID: 1705591) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Bengali , Telugu