سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

مخنسوں کے لئے فلاحی اقدامات کی اسکیمیں

Posted On: 16 MAR 2021 4:42PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی، 16/فروری- 2021۔   

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے مخنس افراد کے لئے فلاحی اقدامات کی اسکیموں پر مبنی ایک نظریاتی خاکہ پیش کیا ہے۔ وزارت نے مخنس برادری کے افراد کی صلاحیت سازی کے لئے نیشنل بیک ورلڈ کلاس فائننس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این بی سی ایف ڈی سی) کو فنڈ فراہم کیا ہے۔  اب تک کارپوریشن نے7 عدد اسکل کونسل اور تربیتی اداروں  میں مخنس برادری کے 330 افراد کو تربیت فراہم کرنے کے لئے امداد فراہم کی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس(این آئی ایس ڈی)  کو پائلیٹ شلٹر ہوم کے قیام ،ورک شاپ کےانعقاد کرنے جیسے پروگراموں کے ذریعہ متعدد فلاحی پروگراموں کے نفاذ کے لئے بھی فنڈ جاری کیا ہے۔

مخنس افراد کی فلاح وبہبود کے لئے ایک جامع اسکیم شروع کرنے کی غرض سے  ایک نظریاتی خاکہ پہلے ہی پیش کیاجاچکا ہے۔این بی سی ایف ڈی سی کو جاری 150.00 لاکھ روپئے کی رقم میں سے کارپوریشن  118.05 لاکھ روپئے خرچ کرچکا ہے۔اسی رقم میں سے 6940 لوگوں کو کووڈ-19 کے دوران عبوری بھتہ/ راشن کٹ فراہم کیا گیا  اور 16 عدد صحت کیمپوں کا انعقاد ہوا۔ جن میں 1240 مخنس افراد کو طبی مدد فراہم کی گئی۔اسی طرح لاک ڈاؤن کے دوران مخنس افراد کے لئے ایک کووڈ ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی۔ کووڈ-19 کے دوران ہوئے لاک ڈاؤن میں روزی روٹی سے محروم ہوئے 5711 مخنس افراد کے بینک اکاؤنٹ میں این بی سی ایف ڈی سی نے 1500 روپئے فی کس امدادی رقم براہ راست منتقل کی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس( این آئی ایس ای) نے مخنس افراد کے لئے 13گریما گرہ (شیلٹر ہوم) بھی قائم کئے۔  گجرات کے بڑودرا میں  ایک گریما گرہ کا پہلے ہی افتتاح ہوچکا ہے۔ این آئی ایس ای نے مخنس افراد کے لئے نشہ آور دواؤں کے استعمال کو روکنے کے تعلق سے ایک بیداری پروگرام بھی شروع کیا ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹیاریہ نے اپنے تحریری جواب میں دی۔

******

ش  ح ۔ج ق۔ ر ض

U-NO.2647



(Release ID: 1705377) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Telugu