کارپوریٹ امور کی وزارتت

2018سے 2020 کے درمیان 324 کمپنیوں نےدیوالیہ قرار دیے جانے کیلئے درخواست کی

Posted On: 16 MAR 2021 5:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16،مارچ، 2021:نیشنل کمپنی لا ٹرائبونل (این سی ایل ٹی) کے ذریعے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق، سال 2018 میں 149، سال 2019 میں 103 اور سال 2020 میں 72، اس طرح سے کُل 324 کمپنیوں نے مذکورہ تین برس کی مدت کے دوران دیوالیہ قرار دیے جانے کیلئے درخواست دی ہے۔

یہ بات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں خزانہ اور کارپوریٹ اُمور  کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بتائی۔

مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ این سی ایل ٹی کے ذریعے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق سال 2018 میں 8330 درخواستیں، سال 2019 میں 12091 اور سال 2020 میں 5282 درخواستیں آئی بی سی کے تحت دائر کی گئی۔ اس طرح سے یہ پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران درخواستوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

کمپنیز ایکٹ 2013 کے مطابق کمپنیوں کومالی برس کے اختتام سے 6مہینوں کے اندر سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) منعقد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا مالیاتی بیانات اور سی ایس آر کے بارے میں انکشاف سے متعلق بورڈ کی رپورٹ، سالانہ جنرل میٹنگ کے 30 دنوں کے اندر ایم سی اے 21 ڈیٹا بیس میں داخل کی جانی چاہئے۔ اس طرح رواں مالی برس میں سی ایس آر کی ماتحت کمپنیوں کے ذریعے کوئی فائلنگ نہیں کی گئی ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2613



(Release ID: 1705372) Visitor Counter : 84


Read this release in: Marathi , Bengali , English