وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے سیاحوں کی معاونت کرنے والوں اور گائڈوں کی ملک گیر سطح پر تربیت کے لئے انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ فیسیلیٹیٹر(آئی آئی ٹی ایف) اور انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ گائیڈ( آئی آئی ٹی جی) سرٹیفکیشن پروگرام متعارف کرایا ہے۔ جناب پرہلاد سنگھ پٹیل

Posted On: 16 MAR 2021 5:39PM by PIB Delhi

 

وزارت سیاحت حکومت ہند نے انکریڈیبل انڈیا ٹورزم فیسیلیٹیٹر(آئی آئی ٹی ایف) اور انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ گائیڈ( آئی آئی ٹی جی) سرٹیفکیشن پروگرام شروع کیا ہے۔ جو  ایک ڈیجیٹل پہل ہے، جس کامقصد ہے ایک خاص نوعیت کا آن لائن لرننگ پلیٹ فارم تیار کیاجائے تاکہ ملک بھر میں تربیت یافتہ اور پیشہ ور سیاحوں کی معاونت کرنےو الوں  اور ٹورسٹ گائڈوں کی ایک تعداد تیار کی ہے اس میں وہ علاقے بھی شامل کئے گئے ہیں جو سیاحت کے نقطہ نظر سے اہم ہے، اس سرٹیفکیشن پروگرام سے امیدوار کہیں بھی رہ کر آن لائن تربیت حاصل کرسکتے ہیں۔یہاں تک کہ وہ اپنے  گھروں سے بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ سیاحت کہ نقطہ نظر سے مقامات اور یادگاروں کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لئے تربیت یافتہ گائیڈ اور  سیاحوں کی معاونت کرنے والے افراد کی اس لئے بھی زیادہ ضرورت ہے تاکہ وہ ایک مخصوص مقام کے حوالے سے نہ صرف تمام طرح کی تاریخی اور ثقافتی معلومات رکھیں بلکہ سیاحوں کے ساتھ بھی اپنی معلومات کو شیئر کرسکیں۔یہ پروگرام 2020-1-1 سے آن لائن دستیاب ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں سیاحت و ثقافت کے وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے اپنے ایک تحریری جواب میں دی۔

******

ش  ح ۔ج ق۔ ر ض

U-NO.2637


(Release ID: 1705368) Visitor Counter : 97


Read this release in: English