وزارت خزانہ
آئی ایف سی اتھارٹی نے مختلف ضابطوں اور فیس کے ڈھانچوں سے متعلق فیصلے کیے
Posted On:
16 MAR 2021 8:12PM by PIB Delhi
آئی ایفایس سی اے اتھارٹی (اتھارٹی) نے 15 مارچ، 2021 کو اجلاس کیا، اور اس میں درج ذیل فیصلے کیے:
1۔ آئی ایفایس سی اے (مارکیٹ انفراسٹرکچرانسٹیٹیوشنز) ضابطے، 2021 (ایم آئی آئی ضابطے)
مارکیٹ انفراسٹرکچرانسٹیٹیوشنز (ایم آئی آئیایس) یعنی اسٹاک ایکسچینج، کلیئرنگکارپوریشنز اور ذخائر کسی بھی مالیاتی نظام کی نشوونما اور استحکام میں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اتھارٹی نے 15 مارچ، 2021 کو اپنے اجلاس میں ایم آئی آئی ضابطوں کو منظوری دی۔
اتھارٹی کے ذریعہ منظور شدہ، ایم آئی آئی ضابطے، دیگر چیزوں کے علاوہ، آئی ایفایس سی میں ایم آئی آئیایس کی شییئرہولڈنگ سے متعلق زیادہ لچک فراہم کریں گے (بشمول ہندوستان میں تسلیم شدہ ایم آئی آئیایس کے کنسورشیم کے اختیارات، آئی ایفایس سی یا ایف اے ٹی ایف موافق غیر ملکی دائرہ اختیار کی شیئرہولڈنگ)، حکمرانی کے بہتر معیارات تجویز کریں گے اور دیگر عمومی ذمہ داریوں کے علاوہ ایم آئی آئی کے ذریعہ رسک مینجمنٹ کو بھی یقینی بنائیں گے۔
آئی ایفایس سی میں ایم آئی آئی کے استحکام اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کے ساتھ MIIs کی ترقی کے دوہرے مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایم آئیآئی ضابطے عالمی معیارات کے عین مطابق ہیں۔
2۔ بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز اتھارٹی (فنانس کمپنی)، ضابطے، 2021
اتھارٹی نے ڈرافٹ انٹرنیشنل فنانشل سروسز سنٹرز اتھارٹی (فنانس کمپنی)، ضابطے، 2021 کو بھی منظوری دی، جووسیع پیمانے پر مالی خدمات سے متعلق سرگرمیاں انجام دینے کے لیے (جس میں دیگر سمیت، ہوائی جہاز/بحری جہاز کی لیزنگ شامل ہے)، آئی ایفایس سی میں یونٹ قائم کرنے کے لیے، ہندوستان اور بیرون ملک دونوں میں،غیر بینک اداروں کو بھی مواقع فراہم کرتے ہیں۔ضابطے بین الاقوامی معیار کے ساتھ منسلک ہیں اور شفافیت کو یقینی بناتے ہیں۔
ان ضابطوں کی نمایاں خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
یہ ضابطے یا تو گھریلو دائرہ اختیار میں ایک باضابطہ مالیاتی خدمات فراہم کنندہ کی ایکبرانچ (جسے ایفیو کہا جاتا ہے) کی شکل میں ایک فنانس کمپنی (ایف سی)/ فنانس یونٹ (ایفیو) قائم کرتے یا آئی ایفایس سی میں شامل ایک علیحدہ ادارہ قائم کرتے ہیں؛
درخواست دہندہ بنیادی ادارے کو ایف اے ٹی ایف موافق دائرہ اختیار سے ہونا چاہیے اور وہ ایف سی / ایفیو کے لیے مقرر کردہ کم سے کم سرمایہفنڈز مہیا کرے گا اور اتھارٹی کے ذریعہ موزوں سمجھے جانے والے مستحکم تقاضے کو پورا کرے گا؛
اگر بنیادی ادارہ باقاعدہ مالی خدمات کی سرگرمی کے کاروبار میں مصروف ہے تو پھر اسے آئی ایفایس سی میں ایف سی یا ایفیو قائم کرنے کے لیے متعلقہ ہوم ریگولیٹر کی پیشگی منظوری حاصل کرنیہوگی؛
ایف سی / ایفیو کے لیے جائز سرگرمیوں کو تین وسیع اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے: خصوصی سرگرمیاں ، بنیادی سرگرمیاں اور غیر بنیادی سرگرمیاں؛
محتاطریگولیٹری فریم ورک اور سرمائے میں وافر مقدار کے تناسب کا اطلاق ایف سی / ایفیو کے ذریعہ انجام دی جانے والی سرگرمیوں کی نوعیت پر مبنی ہوگا؛
3۔ بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز اتھارٹی (بینکنگ) (ترمیمی)، ضابطے، 2021
آئی ایفایس سی میں کام کرنے والی بینکاری یونٹوں کی پیش کردہ خدمات اور ترقی کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے، اتھارٹی نے بینکاری یونٹوں کے لیے اجازت شدہ سرگرمیوں میں پورٹ فولیو مینجمنٹ خدمات اور سرمایہ کاری مشاورتی خدمات کو شامل کرنے کی منظوری دی۔
4۔ آئی ایفایس سی اے کی داخلہ کمیٹی کی سفارش کے مطابق اتھارٹی نے ایم آئی آئی، مارکیٹ انٹرمیڈیئریز، جی آئی ایف ٹی آئیایفایس سی میں کام کرنے والے آئی بی یو کے لیے فیس کے ڈھانچے کو منظوری دی۔
*********
ش ح۔ف ش ع-م ف
16-03-2021
U: 2631
(Release ID: 1705353)
Visitor Counter : 126