امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

بھارتی فوڈ کارپوریشن نے گوداموں کی حالت کا معائنہ کیا اور ان کی ذخیرہ اندوزی کی اہلیت کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحی اقدامات کیے


3.5 ایل ایم ٹی کی گنجائش والے آٹھ مقامات کو خستہ گوداموں، ختم مدت گوداموں، سی اے پی کمپلیکس اور ایف سی آئی کی خالی اراضی پر واقع قرار دیا گیا/ قرار دینے کے لیے زیر غور ہیں

تجویز کردہ 3.375 ایل ایم ٹی کی گنجائش والے ہب اینڈ اسپوک ماڈل سائلوز کو 7 مقامات پر شناخت کیا گیا



Posted On: 16 MAR 2021 2:52PM by PIB Delhi

 

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) وقتاً فوقتاً اپنے گوداموں کی حالت کا معائنہ کرتی ہے اور گوداموں کی ذخیرہ کرنے کی اہلیت کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحی اقدام جیسے مرمت اور تجدید کرتی ہے۔ تاہم، کچھ گوداموں کی جزوی گنجائش کی تفصیلات جنھیں اہم تجدید کی ضرورت ہے یا جن کو ’’ختم مدت گودام‘‘ کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے، حسب ذیل ہیں:

نمبر شمار

علاقہ

گودام کا نام

صلاحیت )ایم ٹی)

1۔

پنجاب

ایف ایس ڈی بھگسر

8836

2

ہریانہ

ایم آر ایم کرنال

4000

3۔

 

فرید آباد

20000

4

آندھرا پردیش

ایف ایس ڈی پالاکول

10000

5

 

ایم ڈی وزاگ

5000

6۔

چنئی

ایف ایس ڈی اوادی (3 گودام)

9900

7۔

مہاراشٹر

ایف ایس ڈی منماڈ

15378

 

 

ایف ایس ڈی بوریولی

12594

 

کل

85708

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مرکزی گودام کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) کے پاس کوئی خستہ حال گودام نہیں ہے۔ تاہم سی ڈبلیو سی گوداموں میں 41300 میگا ٹن گنجائش کے غیر ذخیرہ والے گوداموں کو بڑی مرمت کے لیے نشان زد کیا گیا ہے۔

خستہ حال گوداموں، ختم مدت گوداموں، سی اے پی کمپلیکس اور ایف سی آئی کی خالی اراضی پر سائلوز/روایتی گوداموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

(1) 8 مقامات پر 3.50 ایل ایم ٹی کے ریلوے سائیڈنگ سائلوز قائم/ زیر غور ہیں۔

(2) 7 مقامات کو 3.375 ایل ایم ٹی کے مجوزہ ہب اینڈ اسپوک ماڈل سائلو کے لیے شناخت کیا گیا ہے۔

ذخیرہ اندوزی کی سہولیات کو اپ گریڈ اور جدید بنانے کے لیے، سرکار نے ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کی شکل میں اسٹیل سائلوز کی تعمیر کے لیے ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ مختلف مقامات پر 30.75 ایل ایم ٹی کے سائلوز دیے گئے ہیں۔ جن میں 8.25 ایل ایم ٹی کی گنجائش مکمل ہوچکی ہے اور باقی تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں۔ مزید برآں ہب اینڈ اسپوک ماڈل کے تحت پی پی پی موڈ میں 35.875 ایل ایم ٹی کے سائلوز کی تجویز کی گئی ہے۔

موجودہ روایتی گوداموں کی جدید کاری کی جارہی ہے جن میں فوڈ اسٹوریج گوداموں میں سیمنٹ کنکریٹ کی سڑکیں، کلر کوڈڈ پروفائل شیٹ چھتوں کی تعمیر، دیگر سالانہ مرمت اور رکھ رکھاو کا کام شامل ہے۔

سی ڈبلیو سی باقاعدہ مرمت/رکھ رکھاو اور گوداموں کی اپ گریڈیشن کا کام کرتا ہے۔ جدید کاری کے لیے کچھ اقدامات اس طرح ہیں: الف) ایسبیسٹوس کی جگہ پر گیلونائزڈ شیٹس۔ ب) روشنی کے لیے نین شفاف شیٹس۔ ج) ٹربو وینٹیلیٹر۔ د) سیمنٹ کی سڑکیں وغیرہ۔

یہ معلومات آج صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کاری کے مرکزی وزیر مملکت، جناب دنوے راؤصاحب داداراو نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

*****

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U. No. 2625

 

 

 



(Release ID: 1705333) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Marathi , Bengali