وزارت خزانہ

حکومت کی طرف سے جی ڈی پی کو مستحکم بنانے کے لیے لائحہ عمل

Posted On: 16 MAR 2021 5:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،16مارچ ، 2021، 2021-22 کے بجٹ  تخمینے میں مالی سال 2021-22 کے لیے مالی خسارے کا تخمینہ 6.8 فیصد لگایا گیا ہے۔ یہ بات خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال  کے تحریری جواب میں بتائی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مالی استحکام کے دوبارہ مرتب  شدہ مالی راستے کا مقصد یہ ہے کہ 2025-26 تک  مالی خسارے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے 4.5 فیصد سے کم رہے۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ جی ڈی پی کو مستحکم بنانے کے سلسلےمیں حکومت نے ایک خصوصی  اقتصادی اور جامع پیکیج کا اعلان کیا ہےجس میں پردھان منتری غریب کلیان  یوجنا (پی ایم جی کے وائی) اور تین آتم نربھر بھارت پیکیج شامل ہیں۔2021-22 کے مرکزی بجٹ میں حکومت نے 6 ستونوں کے تحت خصوصی اقتصادی ترقی کے لیے بہت سے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ یہ 6 ستون ہیں، صحت اور  عافیت، فزیکل اور مالی سرمایہ اور بنیادی ڈھانچہ، آگے بڑھنے کے خواہشمند بھارت کے لیے خصوصی ترقی، انسانی سرمایے کو پھر سے طاقت دینا، اختراع اور تحقیق وترقی نیز جی ڈی پی کے مالی استحکام کے لیے کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2606



(Release ID: 1705332) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Marathi , Bengali , Telugu