وزارت خزانہ

ایم ایس ا یم ای کے لیے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کی کارکردگی

Posted On: 16 MAR 2021 5:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،16مارچ ،2021، جیسا کہ نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ (این سی جی ٹی سی) نے مطلع کیا ہے ،جو کہ  ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) پر عملدرآمد کرانے وا لی ایجنسی ہے، 28 فروری 2021 کو اجتماعی طور پر 2.46 لاکھ کروڑ روپئے کے قرضوں کی منظوری دی  گئی جس کے لیے 2.14 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی مجموعی رقم 92.27 لاکھ قرضے لینے والوں کو ای سی ایل جی ایس کے تحت جاری کی گئی ہے۔

خزانے اور مالی ا مور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ تقریباً 87 لاکھ ایم ایس ایم  ای یونٹوں نے اس گارنٹی سے فائدہ اٹھایا ہے جو جاری کی جانے والی گارنٹیوں کی تعداد کا 95 فیصد ہے۔

مزید تفصیل بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا  کہ ایس سی ایل جی ایس1.0.کے تحت تمام مجاز قرضہ لینے والوں کے لیے ’آپٹ آؤٹ‘ متبادل  کے ساتھ  پہلے سے منظور شدہ قرضے کی سہولت موجود ہے۔ جیسا کہ این سی جی ٹی سی نے مطلع کیا مندرجہ ذیل اقدامات کئے گئے ہیں۔

  1. ویب سائٹ پر قرضہ لینے والوں کے لیے ایک پورٹل تشکیل دیا گیا جہاں وہ اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں جو متعلقہ  ایم ایل آئی ایس کے حوالے کردیا جاتا ہے تاکہ مقررہ وقت کے اندر مسئلے کو حل کیا جاسکے۔
  2. ناراضگی /شکایات  کرنے والوں کے لیے  ای-میل آئی ڈی بھی بنائی گئی اور اسے مشتہر کردیا گیا ہے جس کے ازالے کے لیے این سی جی ٹی سی اسے برابر دیکھتا رہتاہے۔
  3. اسکیم کی رسائی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے مختلف ساجھے داروں کے ساتھ وقتاً فوقتاً میٹنگ کا  اہتمام کیا جاتاہے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2605



(Release ID: 1705330) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Bengali