نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب کرن رجیجیو نے آئی پی یو کے صدر سے ملاقات کی، فٹنس سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ورلڈ یوتھ پارلیمنٹ کی تجویز پیش کی

Posted On: 16 MAR 2021 5:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  16 /مارچ 2021 ۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن رجیجیو نے انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) جنیوا کے صدر جناب دوآرٹے پچیکو سے آج نئی دہلی میں ملاقات کی اور بین الاقوامی پارلیمنٹرینس بالخصوص نوجوانوں اور کھیل کود کے شعبہ میں باہمی تعاون کے سلسلے میں تبادلہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GZOR.jpg

اپنی میٹنگ کے بارے میں بتاتے ہوئے جناب رجیجیو نے کہا کہ ہم نے بھارت کے فٹ انڈیا موومنٹ، یوگا اور کووڈ-19 کے باوجود ایک کنٹرول طریقے پر کیسے ہم کھیل کود سے متعلق مخصوص سرگرمیوں کا آغاز کرنے میں کامیاب رہے، اس بارے میں بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022S3M.jpg

جناب رجیجیو نے مزید کہا کہ میں نے آئی پی یو چیئرمین سے یہ درخواست بھی کی تھی کہ وہ ایک ورلڈ یوتھ پارلیمنٹرین میٹنگ کا انعقاد کریں جس میں نسبتاً کم عمر پارلیمنٹرین ایک ساتھ آسکیں اور مختلف ملکوں کے یوتھ ایکسچینج کے دوران فٹنس سے متعلق کچھ سرگرمیوں کو فروغ دے سکیں۔ جناب پچیکو اس خیال کے تئیں انتہائی پرجوش تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003T81B.jpg

کھیل کود کے سکریٹری جناب روی متل اور نوجوانوں کے امور کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما بھی میٹنگ کے دوران موجود تھیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2615

 


(Release ID: 1705267) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi