وزارت سیاحت
آزادی کا اَمرت مہوتسو کے حصے کے طور پر وزارت سیاحت نے ’’گاندھی اِن بومبے‘‘ پر ایک آن لائن بک ریڈنگ سیشن کا اہتمام کیا
Posted On:
16 MAR 2021 12:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16؍مار چ : آزادی کا امرت مہوتسو تقریبا ت کے حصے کے طور پر وزارت سیاحت نے مشرقی خطے میں انڈیا ٹورزم ممبئی کے علاقائی دفتر کے توسط سے ’’گاندھی اِن بامبے‘‘ نامی کتاب پر ایک آن لائن بک ریڈنگ سیشن کا اہتمام 15 مارچ 2021 کو کیا گیا، جس میں اس کتاب کے مصنفین ڈاکٹر اوشا ٹھکر اور محترمہ سندھیا مہتہ نے شرکت کی۔
اس بک ریڈنگ سیشن کے دوران کتاب کے مصنفین ایک قصہ گو بن گئے اور انہوں نے حاضرین کو کتاب کے منتخب ابواب سے دلچسپ لائنیں پڑھ کر سنائیں اور اس طرح حاضرین اس دور میں پہنچ گئے کہ جب مہا تما گاندھی بمبئی ، جو اب ممبئی کے نام جانا جاتا ہے، کی سڑکوں پر چلا کرتے تھے۔
مصنفین نے یہ بتایا کہ ممبئی ، جو اس وقت بمبئی تھی، کس طرح گاندھی جی کی متعدد سیاسی سرگرمیوں کے لئے ایک شہ رگ بن گئی تھی۔ چنانچہ ان کی قیادت میں ملک کی آزادی کے لئے، جو جنگ لڑی گئی، یہ شہر تب آزادی کی جدو جہد کی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز تھا۔ مصنفین نے اس دور کو یاد کیا جب مہا تما گاندھی اس شہر کے مانی بھون میں قیام پذیر ہوا کرتے تھے اور کس طرح 1919 میں انہوں نے پہلی ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا۔ رولاٹ قانون کے خلاف ستیہ گرہ اسی شہر سے شروع ہوئی تھی، جس نے گاندھی جی کو بعد میں ایک اہم قائد بنا دیا تھا۔ مصنفین نے 1920 میں شروع کی گئی عدم تعاون تحریک اور 1942 میں ہندوستان چھوڑو تحریک کی بھی یاد دہانی کرائی، جن کا آغاز مہا تما گاندھی جی نے اسی شہر سے کیا تھا۔
وزارت سیاحت میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محترمہ روپندر برار نے اپنے افتتاحی کلمات میں اس بات کا حوالہ دیا کہ وزارت سیاحت کس طرح ٹریول ٹریڈ اینڈ ہاسپلٹی ممبران ، گائڈ ، طلباء ، عوام کی شراکت داری سے مختلف تقریبات کا اہتمام کرکے آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات منا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ اس آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کا با ضابطہ آغاز وزیر اعظم جناب نریند رمودی نے گزشتہ 12 مارچ 2021 کو احمد آباد میں کیا اور اس موقع پر احمد آباد کے ہی سابر متی آشرم سے انہوں نے ایک پد یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
آزادی کا امرت مہوتسو (India @ 75) کے تحت مختلف نوعیت کی تقریبات کا اہتمام حکومت ہند کے ذریعے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد گار کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ عوامی شراکت داری کے ذریعے اس مہو تسو کو ایک جن اُتسو کی شکل دی جائے گی۔
ڈاکٹر اوشا ٹھکر مانی بھون گاندھی سنگھرالیہ ممبئی کی صدر ہیں، وہ ممبئی کے ایس ایم ڈی ٹی ویمن یونیورسٹی میں پولیٹکل سائنس شعبہ میں پروفیسر اور صدر رہ چکی ہیں۔ جب کہ سندھیا مہتہ مانی بھون گاندھی ستیہ گرہ ممبئی میں ریسرچ اسکالر ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح-ج ق- ق ر)
(16-03-2021)
U-2589
(Release ID: 1705073)
Visitor Counter : 375