جل شکتی وزارت
اُترپردیش کے مراد آباد میں سویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے لئے رعایتی معاہدہ پر دستخط
پروجیکٹ کا مقصدمرادآباد شہر سے آنے والے گندے پانی کو گنگا میں گرنے سے روکنا ہے
Posted On:
15 MAR 2021 7:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15/مارچ- 2021۔
آج نیشنل مشن فار کلین گنگا( این ایم سی جی)، اترپردیش جل نگم اور ایم ایس جی اے انفرا پرائیویٹ لمٹیڈ لاہوتی بلڈکام لمٹیڈ کے درمیان مراد آباد شہر کے لئے ہائی برڈ اینویٹی پی پی پی موڈ پر گندے پانی کو سودھنے والے پلانٹس کی تعمیر کے لئے ایک سہ فریقی رعایتی معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس کانٹریکٹ کے لئے 99.68 کروڑ روپے کی مجموعی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس تقریب میں این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے شرکت کی اور یوپی جل نگم کے نمائندے اور رعایت یافتگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پروجیکٹ کا مقصد مراد آباد شہر سے گندے پانی کے بہاؤ کو دریائے گنگا میں شامل ہونے سے روکنا ہے جس سے اس دریا میں آلودگی کی مقدار کو گھٹایا جاسکے۔این ایم جی سی نے 25 ایم ایل ڈی سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ( ایس ٹی پی) کی تعمیر کے منصوبے کو منظوری دی ہے۔ اس پروجیکٹ کے مقاصد میں انٹر سیکشن اینڈ ڈائیورژن (آئی اینڈ ڈی) کی عمارتیں، آئی اینڈ ڈی کا نیٹ ورک بچھانا، مراد آباد کے سیوریج زون- II میں سیویج پمپنگ اسٹیشن کا قیام جس میں آپریشن اور 15 سال کے لئے دیکھ بھال وغیرہ بھی شامل ہیں۔پروجیکٹ کا مقصد بستی میں گندے پانی کے موجودہ مسئلے اور رام گنگا کے اندر گندے پانی سے ہونے والی آلودگی سے نمٹنا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کیپٹل کی طرف سے اس پروجیکٹ کی مالی امداد کی پیش کش پہلے ہی کی جاچکی ہے۔
مرادآباد میں آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مرادآباد سیوریج زون I- میں ایک جامع سیوریج نیٹ ورک 58 ایم ایل ڈی سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا پروجیکٹ پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔اس کے علاوہ این ایم جی سی نے بریلی میں رام گنگا ندی میں آلودگی گھٹانے والے کاموں سے متعلق پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔جس کے تحت 65 ایم ایل ڈی کا سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کیا جائے گا، جس کے لئے جلد ہی ٹینڈر جاری کئے جانے ہیں۔
مرادآباد رام گنگا ندی کے کنارے پر واقع ہے جو گنگا ندی کی ایک معاون ندی ہے اور اس ندی سے گنگا ندی میں آلودگی والے اجزا بڑی تعداد میں پہنچتے ہیں۔مراد آباد اور بریلی رام گنگا دریا کے کنارے پر واقع دو بڑے شہر ہیں۔
******
ش ح ۔س ب۔ ر ض
U-NO.2578
(Release ID: 1705071)
Visitor Counter : 197