سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کولکاتہ میں 40ویں آئی این سی اے انٹرنیشنل کانگریس کا آغاز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 FEB 2021 5:42PM by PIB Delhi
نئی دلی، 10؍فروری، سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ، نیشنل ایٹلس اینڈ تھیمیٹک میپنگ آرگنائزیشن (این اے ٹی ایم او)، کولکاتہ میں 10 فروری 2021 سے تین روزہ 40ویں آئی این سی اے انٹرنیشنل کانگریس کا انعقاد کر رہی ہے۔ وبا کی صورتحال کو ذہن میں رکھتے اس کانگریس کو فزیکل اور ورچوئل دونوں ہی طریقےسے منعقد کیا جا رہا ہے۔
کانگریس کاافتتاح کرتے ہوئے مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھنکھڑ نے این اے ٹی ایم او کی مختلف سرگرمیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے معذور لوگوں کے لئے کی گئی مختلف سرگرمیوں کو بھی نمایاں کیا۔ انڈین نیشنل کارٹو گرافک ایسوسی ایشن (آئی این سی اے)، کارٹو گرافرس اور ارضی مقامی تکنیک کے ماہرین کے واحد پیشہ ور ادارے کا قیام 7؍ اگست 1979 کو حیدرآباد میں عمل میں آیا تھا۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ادارہ بن گیا ہے۔

مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھنکھڑ کولکاتہ میں 40ویں آئی این سی اے انٹرنیشنل کانگریس کا افتتاح کرتے ہوئے
40ویں آئی این سی اے انٹرنیشنل کانگریس کا مرکزی خیال ‘‘ ڈیجیٹل میپنگ اِنوویشنز اِن میک انڈیا انیشیئٹیوز’’ ہے۔ اس کانگریس میں ملک اور بیرون ملک کے تقریباً 500 ماہرین مرکزی موضوع پر اپنے تحقیق پر مبنی اخذ کئے گئے نتیجوں کو پیش کرنے کیلئے حصہ لے رہے ہیں۔

مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھنکھڑ این اے ٹی ایم او کے پبلیکیشنز کا اجرا کرتے ہوئے
قومی پالیسیوں میں سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے اہدا ف کا انٹیگریشن مستحکم معاشی اور سماجی ترقی کے حصول میں مد د کرتا ہے۔ ہندوستانی پالیسی سازوں نے، مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف ان کی توجہ مبذول کرانے کےلئے سبھی فریقوں سے پورے مصنوعات سازی کے شعبے میں حفظانِ صحت ، غذائی تحفظ ، تعلیم اورسپلائی چین جیسے اہم امور اور شعبوں میں جدت طرازی سے آراستہ تصور کو شامل کرنے کی پُرزور اپیل کی ہے۔ ‘ ڈرون’، ‘آرٹیفیشئل انٹیلی جنس’ جیسے ڈیجیٹل میپنگ اختراع کی مدد سے اب بڑے نقشے زیادہ درست تفصیلات ( 10 سینٹی میٹر تک) فراہم کرنے کے اہل ہیںَ ، جس کا مطلب ہے کہ نقشے میں دو پک سیل زمین پر 5 سینٹی میٹر کی نمائندگی کرے گا۔اس طرح کے نقشے زمین کے استعمال سے متعلق پروجیکٹوں کے لئے انتظامیہ ا ور منصوبہ سازوں کی مدد کریں گے۔
این اے ٹی ایم او کی ڈائرکٹر ڈاکٹر تاپتی بنرجی اور آئی این سی اے کے صدر نے افتتاحی پروگرام کی صدارت کی۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘ کارٹوگرافی یا نقشے بنانے کا علم انسانی تہذیب کے جتنا ہی پراناہےاور یہ تہذیب کے آغاز سے ہی انسانی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتا آیا ہے۔ کارٹوگرافی فن تعمیر کی طرح نقشوں کے پروڈکشن اور ری-پروڈکشن کا آرٹ ، سائنس اور ٹیکنالوجی ہے۔ یہ گراف بنانےاور نقشوں کو سمجھنے کی مہارت کی شکل میں کمیونکیشن کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ یہ انتہائی مؤثر طریقے سے کمیونکیٹ کرنے اور پیغام پہنچانےکے نقطہ نظر کے ساتھ مقامی حقیقت کے کسی بھی حصے کا عکاس ہوتا ہے۔
ہندوستان کے سروے ایئر جنرل اور ہندوستان کے جیو لوجیکل سروے کے ڈائرکٹر جنرل جنا ب نبین تومر نے کہا کہ قدیم زمانے سے نقشہ تیار کرنے والے (کارٹوگرافرس) نقشہ بنا رہے ہیں، جو مسافروں اور معدنیات کی کھدائی میں مدد کرتا ہے، لیکن اب ان کا رول کافی وسیع ہے، وہ ترقیاتی منصوبوں کو بنانے میں بھی مدد کر رہےہیں۔
این اے ٹی ایم او نے اس پروقار تقریب میں اپنے پبلیکیشنز کا اجرا کیا۔
*************
( ش ح ۔ف ا۔ ک ا)
U. No. 2582
(ریلیز آئی ڈی: 1705061)
وزیٹر کاؤنٹر : 121