وزارت خزانہ

پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت 41.94 کروڑ کھاتے کھولے گئے ہیں

Posted On: 15 MAR 2021 4:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،15مارچ ،2021، جیسا کہ بینکوں کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ 24 فروری 2021 تک پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کے تحت 41.93 کروڑ کھاتے کھولے جاچکے ہیں۔ پی ایم جے ڈی وائی کے تحت 24 فروری 2021 تک جو کھاتے کھولے گئے ہیں ان کی ریاست وار تفصیل جدول میں دی گئی ہے۔

یہ بات خزانے اور کارپوریٹ اموت کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے غریب اور ضرورت مندوں کو کووڈ-19 کے اقتصادی اثرات  کا مقابلہ کرنے اور کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ان کی مددکے لیے 26 مارچ 2021 کو 1.70 لاکھ کروڑ روپئے کا ’پردھان منتری غریب کلیان یوجنا‘ ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا۔اس پیکیج کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

  • کووڈ-19 کے خلاف لڑنے والے صحت کارکنوں کے لیے 50 لاکھ روپئے فی کارکن کی جامع ذاتی حادثاتی بیمہ کی اسکیم۔
  • سرکاری نظام تقسیم کے تحت آنے والے تمام مستفیدین کو پانچ کلو گرام فی کس  کے حساب سے فاضل  اناج اور ایک کلو گرام فی کنبہ فی مہینہ کے حساب سے مفت دالوں کی فراہمی۔
  • پی ایم کسان یوجنا کے تحت تقریباً 8.7 کروڑکسانوں  کو 2020-21 میں ملنے والی  2000 روپئے کی پہلی قسط کی اپریل 2020 میں ہی ادائیگی۔
  • پی ایم جے ڈی وائی 20.40 کروڑ خاتون کھاتے داروں کے لیے  3 مہینے کے لیے 500 روپئے کی نقد امداد  اور تقریباً 3 کروڑ معمر بیواؤں اور دیویانگ زمرے کے افرادکے لیے 1000 روپئے کا اجرا۔
  • پردھان منتری اجولا یوجنا کے 8 کروڑ مستفیدین کے لیے مفت ایل پی جی سلینڈر۔
  • سو سے کم کارکنوں کے  کاروبار میں 15000 روپئے سے کم ماہانہ اجرت کمانے والوں کے پی ایف کھاتے میں 24 فیصد کی ماہانہ اجرت تین ماہ کے لیے تاکہ انھیں روزگارمیں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
  • (i)یکم اپریل 2020 سے ایم جی نریگا اجرت میں 20 روپئے کا اضافہ(ii)63 لاکھ سیلف ہیلپ گروپوں کے لیے جو 6.85 کروڑ کنبوں کی سپورٹ کرتے ہیں کے ذریعے خواتین کے لیے 10 سے 20 لاکھ روپئے کے مفت متوازی قرضے کی حد۔
  • ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ کے ضابطوں میں ترمیم تاکہ ان میں 75 فیصد رقم ان کے کھاتوں سے یا تین مہینے کی اجرت جو  بھی ان میں کم ہو ناقابل واپسی پیشگی کے طور پر فراہم کرنے کی وجوہات میں وبائی بیماری کی وجہ کو شامل کرنا۔
  • ریاستی حکومتوں کے لیے جاری ہدایات:
    1. تقریباً 3.5 کروڑ رجسٹرڈ کارکنوں کی امداد اور سپورٹ کے لیے بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی کارکنوں کا ویلفیئر فنڈ قائم کرنا۔
    2. کووڈ-19 وبائی بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے میڈیکل جانچ، جانچ پڑتال اور دیگر ضرورتوں کے لیے نیز اس وبائی بیماری سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لیے سہولتوں میں اضافے کی خاطر ڈسٹرکٹ منرل فنڈ۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2562



(Release ID: 1705022) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Telugu