وزارت آیوش

آیوش برآمدات کے فروغ سے متعلق کونسل

Posted On: 15 MAR 2021 3:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:15،مارچ، 2021: آیوروید،یوگا اور نیچرو پیتھی، یونانی سدھا اور ہومیو پیتھی کے وزیر مملکت (اضافی چارج)جناب کرن رجیجو نے آج یہاں لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ دنیا بھر میں آیوش پروڈکٹس اور خدمات کی ترقی اور برآمدات کے وسیع امکانات کے پیش نظر وزارت آیوش نے وزارت تجارت وصنعت کے اشتراک سے آیوروید دواؤں اور پروڈکٹس، ہومیوپیتھی کی دواؤں اور مصنوعات سدھا، سووارگپا اور یونانی طریقہ علاج اور آیوش نظام کی خدمات کیلئے ایک درآمدات کے فروغ سے متعلق کونسل (اے ای پی سی) تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کو وزارت آیوش کی ایک نوڈل ایجنسی کی حیثیت سے یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ وزارت کے اصولوں/ رہنما خطوط کے مطابق اے ای پی سی کے قیام کیلئے ایک کورپس تیار کرنے کیلئے دیگر صنعتی اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرے۔

آیوروید کے پروڈکس کی درآمدات دو ایچ ایس کوڈس میڈیکینس کیلئے  30039011 اور میڈیکامینٹس کیلئے 30049011کے ذریعے کوڈنگ کے ہم آہنگی نظام (آئی ٹی سی ایچ ایس) کی بنیاد پر ہندوستانی تجارتی درجہ بندی کے تحت  ہوتی ہے۔ یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی طریقہ علاج کے پروڈکٹس کی برآمدات بالترتیب ایچ ایس کوڈ 30039012، 30039013 اور 30039014 (میڈیکینٹس) اور کوڈ 30049012، 30049013 اور 30049014 (میڈیکامنٹس) کے ذریعے انجام پاتی ہے۔ آیوروید، ہومیوپیتھک، سدھا، سووارگپا اور یونانی نظام کے زیادہ تر پروڈکٹس، ہربل پروڈکٹس اور ادویہ جاتی پودوں کے پروڈکٹس کی شناخت مخصوص ایچ ایس کوڈس (بین الاقوامی ہم آہنگی والے اجناس کی تفصیل اور کوڈنگ سسٹم)کے تحت نہیں کی جاتی ہے۔

ترقی پذیر ملکوں کیلئے ریسرچ انفارمیشن سسٹم (آر آئی ایس) میں ہندوستانی روایتی دوا سے متعلق ایک فورم (ایف آئی ٹی ایم) قائم کیا گیا ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرس کو پالیسی سازی میں تعاون کرنے اور ایک فعال حکمت عملی تیار کرنے کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنایا گیا ہے۔ پروڈکٹس اور ادویہ جاتی پودوں کیلئے ایچ ایس  کووریج کو توسیع دینے اور آیوش اور ہربل پروڈکٹس کیلئے یکساں درجہ بندی نظام فراہم کرنے کیلئے وزارت آیوش نے تجارت کی درجہ بندی کی توسیع، کوالٹی کنٹرول اور ہندوستانی نظام ادویہ (آئی ایس ایم) اور ہربل پروڈکٹس کو معیاری بنانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

ٹاسک فورس کی سفارشات کے مطابق وزارت آیوش نے بالواسطہ ٹیکسز اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ، محکمہ برائے ریونیو، وزارت خزانہ سے آئی ایس ایم پروڈکٹس، ہربل پروڈکٹس اور ادویہ جاتی پودوں کے پروڈکٹس کے لئے نئے ایچ ایس لائن مختص کرنے کیلئے درخواست کی ہے۔ تفصیل: https://ssl.gstatic.com/ui/v1/icons/mail/images/cleardot.gif

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:2556



(Release ID: 1705017) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Telugu