وزارتِ تعلیم

تعلیم میں یکسر تبدیلی کی خاطر مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات

Posted On: 15 MAR 2021 4:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15 /مارچ2021 ۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 نے متعلقہ مراحل پر نصاب میں مصنوعی ذہانت جیسے عصری موضوعات کو متعارف کرانے کی سفارش کی ہے۔ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے این ای پی 2020 کے تناظر میں اسکولی تعلیم کے لئے ایک نیا قومی نصابی لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے، جس کے دوران سیکنڈری سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو متعارف کرانے اور ایک تعارفی کورس شروع کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے سیشن 2019-2020  سے درجہ 9 میں اور سیشن 2020-2021 سے اپنے ملحقہ اسکولوں میں درجہ 11 میں مصنوعی ذہانت کو  ایک سبجیکٹ کے طور پر متعارف کرایا ہے۔

مصنوعی ذہانت کو تعلیمی شعبہ میں پہلے سے ہی داخل کیا جارہا ہے، خاص طور پر ایسے ٹولس کے معاملے میں جن سے ہنرمندی کے فروغ اور نظامات کی جانچ میں مدد ملتی ہے۔ مشینوں اور اساتذہ کے بہترین تعاون سے مصنوعی ذہانت سے متعلق تصور ایک ایسا تصور ہے جہاں وہ طلبہ سے متعلق بہترین نتائج کے لئے مل کر کام کرسکتے ہیں۔

اے آئی سی ٹی ای سے منظور شدہ سبھی اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بی ٹیک کورسیز میں ایک اختیاری سبجیکٹ کے طور پر مصنوعی ذہانت کو متعارف کرائیں اور مصنوعی ذہانت و ڈیٹا سائنس میں بی ٹیک کورس شروع کریں، تاکہ مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالیٹکس کے شعبہ میں انسانی وسائل میں اضافہ کیا جاسکے۔ جہاں تک انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹیز) کا تعلق ہے ان سے متعلق قوانین انھیں اجازت دیتے ہیں کہ وہ اپنا نصاب وضع کریں اور دنیا بھر کے اداروں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ اکیڈمک و ریسرچ سے متعلق شراکت داری کریں۔ زیادہ تر آئی آئی ٹیز مصنوعی ذہانت سے متعلق متعدد کورسیز آفر کرتے ہیں، جن میں ڈیپ لرننگ فاؤنڈیشنس اینڈ اپلی کیشنز، فاؤنڈیشن آف آرٹیفیشل انٹلیجنس اینڈ مشین لرننگ، ری انفورسمنٹ لرننگ، پروبیبلسٹک ریزننگ اِن آرٹیفیشل انٹلیجنس، پریڈکٹیو اینڈ پرسپرپٹیو ڈیٹا اینالیٹکس، ڈیپ لرننگ، سسٹم آئیڈینٹی فکیشن، سائبر فزیکل سکیورٹی، ڈیجیٹل امیج پروسیسنگ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آئی آئی ٹیز ورکنگ پروفیشنل اور دلچسپی رکھنے والے طلباء کے لئے مصنوعی ذہانت سے متعلق قلیل مدتی پروگراموں کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2566



(Release ID: 1705011) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Telugu