صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانا

Posted On: 15 MAR 2021 2:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،15مارچ  ،  2021

ایچ ایم آئی ایس کے ڈاٹا کے مطابق اپریل 2019سے مارچ 2020 تک حفاظتی ٹیکوں کی مکمل کوریج 92.8فیصد ہے۔تاہم  ،اب بھی ایسی  بستیاں ہیں جہاں  بچے مختلف وجوہات کی بنا پر حفاظی ویکسی نیشن  سے محروم رہ جاتے ہیں،جیسے 1.حفاظی ٹیکہ کاری کے فائدوں سے عدم بیداری،2.حفاظتی ٹیکے لگانے کے بعد کے واقعات (اے ای ایف آئی) ،3.بچوں کا سفر کرنا،4.ٹیکہ لگوانے سے انکار  اور 5.ٹیکہ کاری مہم کے درمیان خلا۔

خصوصی ٹیکہ مہم جیسے مشن اندرا دھنوش ،انٹینسی فائڈ مشن اندرادھنوش ،گرام سوراج ابھیان (جی ایس اے) ،جی ایس اے میں توسیع  جیسی مہم چلائی گئی ہیں جس سے ان سے محروم رہ گئے بچوں کو ٹیکے لگائے جا سکیں۔

اس کے علاوہ ،حفاظتی ٹیکوں کی کم کوریج  کو بہتر کرنے کےلئے استراتجک حکمت جیسے ،وکالت ،سماجی تحریک ،برادری کی شمولیت،خاندانی سطح پر بین ذاتی رابطے اور میڈیا کی شمولیت کا کام شروع کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کےلئے اٹھائے گئے اقدامات اس طرح ہیں:

1-الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا جیسے ریڈیو اسپاٹس ،ٹیلیویژن ،پوسٹرس ،ہورڈنگس وغیرہ کے ذریعہ نسلوں میں بیداری پیدا کرنا۔

2-طبی اہلکاروں  جیسے نرس،مڈوائف  (اے این ایم) اور آشا ورکروں کے ذریعہ بین ذاتی رابطے ۔

3-سوشل میڈیا پلیٹ فارمس جیسے ،ٹویٹر ،فیس بک ،واٹس ایپ اور پرنٹ میڈیا پلیٹ فامس کا استعمال۔

4-آشا ورکروں اور دیگر کمیونٹی ورکروں کے ذریعہ  سماجی بیداری پیدا کرنا۔ کارکنوں کو بھی اس کی ترغیب دی جاتی ہے۔

یہ سرگرمیاں سرکاری اداروں کے ذریعہ غیر سرکاری تنظیموں (این جی او )کے ساتھ مل کر چلتی ہیں۔

مشن اندرا دھنوش   اور انٹنسی فائڈ مشن اندرا دھنوش  (آئی ایم آئی) مہموں کے تحت،حفاظی ٹیکوں کی کم کوریج والی بستیوں  اور ان علاقوں تک جہاں پہنچنا مشکل ہوتا ہے  اور جہاں جزوی طورپر حفاظتی ٹیکے لگنے والے بچوں کو تناسب سے  زیادہ ہوتا ہے ،میں مخصوص حفاظتی ٹیکہ کاری سیشنز کا انتعقاد کیا  جاتا ہے۔

وزیر مملکت (صحت اور خاندانی بہبود ) ،جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

 

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:2552



(Release ID: 1705009) Visitor Counter : 397


Read this release in: Malayalam , English