وزارت خزانہ
حکومت نے صحت کے شعبے سمیت اقتصادی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کو بڑھاوا دیا
Posted On:
15 MAR 2021 4:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15 مارچ، 2021/ حکومت معیشت کو بلارکاوٹ بنانے کے لیے بنیادی اور صحت خدمات کی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے مزید سرمایہ لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ بات خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ صحت کے شعبے سمیت بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کے لیے حکومت نے حال ہی میں مندرجہ ذیل اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
- تمسکات کے ٹھیکے کی ضابطہ بندی سے متعلق قانون 1992 میں ترمیم ۔
- مالی بل 2021 میں شال زیرو کوپن بانڈز جاری کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے قرضہ فنڈز کو اہل بنانے کے لیے انکم ٹیکس قانون کی شق نمبر 2 (48) میں ترمیم ۔
- بجٹ 21-2020 میں کچھ شرائط کے ساتھ 100 فیصد ٹیکس استثنیٰ ، جس کے لیے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں۔
- بنیادی ڈھانچے میں سرکاری پرائیویٹ شراکت داری میں مالی مدد میں ترمیم کے لیے ترمیم سے متعلق اسکیم
- مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کابینہ نے اپنی میٹنگ 25.11.2020 کو منعقد کی تھی جس میں این آئی آئی ایف بنیادی ڈھانچے کے قرضہ مالی پلیٹ فارم میں 6 ہزار کروڑ روپے کا سرمایہ لگائے جانے کی منظوری دی ہے۔
- وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت حکمت عملی پر مبنی حصص کی فروخت (نج کاری) کے ذریعے حصص کی فروخت کی ایک پالیسی پر عمل کرتی ہے۔ 2016 سے حکومت نے اصولی طور پر 35 کیسوں میں شیئرز کی اہم فروخت کو منظوری دی ہوئی ہے۔
۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 2569
(Release ID: 1705007)
Visitor Counter : 127