اسٹیل کی وزارت

اسٹیل کی صنعت کے لئے خام مواد

Posted On: 15 MAR 2021 1:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 15/مارچ- 2021۔   

ملک میں انڈین اسٹیل انڈسٹری کی خام مواد کی ضروریات کو، جس میں خام لوہا وغیرہ شامل ہیں،گھریلو سپلائی کے ذریعہ پورا کیاجاتا ہے، جبکہ کوکنک کول کی ڈیمانڈ باہر سے منگا کر پوری کی جاتی ہے۔حکومت کوئلے کی گھریلو پیداوار میں اضافہ کرنے  پر اپنی توجہ مرکوز کررہی ہے ،تاکہ ان اہداف کو حاصل کیاجاسکے۔اس کے لئے مزید کوئلے بلاکوں کو منظوری دی جارہی ہے اور ریاستی حکومتوں کا زمین کی حصولیابیوں کے لئے تعاون حاصل کیاجارہا ہے اور ریلوے کے ساتھ مل کر بھی مربوط کوششیں کی جارہی ہیں۔گھریلو پیداوار میں اضافے کے مقصد سے کوئلے کے فروخت کے لئے نئے مختص کئے گئے کوئلہ بلاکوں کو 25 فیصد کوئلے کی پیداوار کی اجازت دی گئی ہے۔ حکومت نے 100 فیصد بیرونی سرمایہ کاری کے التزا م کے ساتھ تجارتی کانکنی کی ا جازت بھی دے دی ہے۔

اس کے علاوہ کانوں کی وزارت16 ستمبر 2019 کو جاری کردہ اپنے دو الگ الگ احکامات میں اسٹیل اتھارٹی آف  انڈیا لمٹیڈ(ایس اے آئی ایل) کوگزشتہ سال میں مجموعی  خام لوہے کی پیداوار کا 25 فیصد فروخت کرنے کی اجازت دی تھی،تاکہ کم درجے والے لوہے کے ذرات  کے 7 کروڑ ٹن کے اسٹاک کو ٹھکانے لگایا جاسکے جو  ایس اے آئی ایل کی بہت سی معدنوں میں بکھرا پڑا تھا۔ایس  اے آئی ایل کی معدنوں سے اپریل تا دسمبر2020 کے  عرصے میں تقریباً 2.6 ملین ٹن کچا لوہا حاصل ہوا تھا۔

 اسٹیل کا شعبہ ڈی ریگولیٹڈ ہے۔ نئے اسٹیل پلانٹس یا گرین فیلڈ منصوبوں کی جدید کاری ، توسیع یا قیام سے متعلق فیصلے متعلقہ کمپنیاں کرتی ہیں۔ جن کی بنیاد تجارتی مصلحتوں اور بازار کے حالت پر ہوتی ہے، جس میں منصوبوں کے تکنیکی اور اقتصادی اعتبار سے قابل عمل  ہونے کو بھی دھیان میں رکھاجاتا ہے۔

یہ معلومات وزیر برائے اسٹیل جناب دھرمیندر پردھان نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  دی۔

 

******

ش  ح ۔س ب۔ ر ض

U-NO.2545


(Release ID: 1704825) Visitor Counter : 285


Read this release in: English , Bengali