وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس کی ممبئی میں ٹیکس دھوکہ دہی سے جڑے معاملوں میں کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری

Posted On: 04 MAR 2021 6:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4؍مار چ  :  انکم ٹیکس کا محکمہ ممبئی  میں واقع  دو مشہور  فلم ساز کمپنیوں، ایک مشہور  اداکارہ  اور دو  ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنیوں پر  3 مارچ  2021  سے  چھاپہ ماری اور  تلاشی مہم  چلا رہا ہے۔ ان  لوگوں سے جڑی چھاپہ ماری  کی  یہ مہم  ممبئی کے علاوہ  پونے، دہلی اور  حیدر آباد میں بھی چلائی گئی۔ یہ کمپنیاں موشن پکچر ویب سیریز ، اداکاری ، ہدایت اور  سلیبریٹی و  دوسرے  ٹیلنٹ مینجمنٹ جیسے  کاروبار سے متعلق  ہیں۔ اس چھاپہ ماری  کارروائی کے تحت مختلف مقامات پر  28  عمارتوں میں  جانچ  کی جارہی ہے، جس میں  رہائشی اور  دفاتر  کی عمارتیں  شامل ہیں۔

تلاشی  مہم میں  ایک مشہور  فلم پروڈکشن ہاؤس  کے ذریعے آمدنی کو  چھپانے کے  شواہد ملے، جو  باکس آفس پر  حقیقی  کلیکشن  کے مقابلے  بہت کم ہیں۔ کمپنی کے  افسران  تقریبا  300 کروڑ روپے کی  ہیرا پھیری کے بارے میں  کوئی وضاحت  نہیں کر سکے۔

فلم ہدایت کاروں  اور  شیئر ہولڈرس کے درمیان  تقسیم  شیئرس کی قیمت  حقیقی قیمت سے  کم دکھانے  اور  ہیرا پھیری کرنے کے شواہد بھی ملے ہیں ، جس سے تقریبا 350 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں  آگے کی  جانچ  جاری ہے۔

ایک مشہور اداکارہ کے ذریعے  5 کروڑ روپے  نقد وصول کرنے کے ثبوت ملے ہیں۔ اس سلسلے میں بھی  آگے کی جانچ کا کام   چل رہا ہے۔

اس کے علاوہ  مشہور  فلم سازوں  و  ہدایت کاروں کے ذریعے  فرضی اخراجات دکھائے جانے کے  بھی  شواہد ملے ہیں، جن سے تقریبا  20  کروڑ روپے  ٹیکس   سے جڑی گڑبڑی کا  امکان ہے۔ مشہور ادا کارہ  کے معاملے میں بھی  کچھ ایسے ہی  شواہد  ملے ہیں ۔

 دو عدد  ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنیوں  کی عمارتوں میں  کی گئی  چھاپے کی کارروائی کے دوران  بڑے پیمانے پر  ڈیجیٹل  اعداد وشمار کو  ضبط کیا گیا ہے، جن میں ای- میل،  واٹس ایپ چیک ، ہارڈ ڈسک وغیرہ شامل ہیں، جن کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

چھاپہ ماری اور  تلاشی مہم کے دوران  7 عدد  بینک  لاکرس کا بھی پتہ چلا ہے، جنہیں  قابو میں کرلیا گیا ہے۔ تمام  عمارتوں میں  جانچ اور  تلاش  کی کارروائی  جاری ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ج ق- ق ر)

(15-03-2021)

U-2532


(Release ID: 1704801) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Hindi