وزارت خزانہ

مجوزہ بین الاقوامی مالیاتی خدمات سینٹرز اتھارٹی(سکیورٹیز کا اجرا اور فہرست سازی)ریگولیشنز 2021

Posted On: 10 MAR 2021 5:26PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 10؍مارچ، ہندوستان میں بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز ( آئی ایف ایس سی اے)، میں مالیاتی پروڈکٹس، مالیاتی خدمات اور مالی اداروں کو  فروغ دینے اور منضبط کرنے کے لئےایک متحدہ ریگولیٹر کی شکل میں بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز (آئی ایف ایس سیز)اتھارٹی  قائم کی گئی ہے۔

 

تجارت کرنے میں آسانی پر  خصوصی توجہ دینے کے ساتھ عالمی اعلیٰ روایات پر مبنی ایک جامع اور ہم آہنگ ریگولیٹری فریم ورک فروغ دینے کی کوشش میں ، جاری کنندگان کو عالمی پونجی تک رسائی کی سہولت کے لئے آئی ایف ایس سی اے نے ایک جامع فریم ورک کو قانونی شکل دینے کی تجویز رکھی ہے۔ اس مقصد کے لئے آئی ایف ایس سی اے ایک متحدہ ریگولیٹری فریم ورک کی تجویز دیتا ہے، جس میں (1) مختلف طرح کی سکیورٹیز کو جاری اور فہرست سازی کرنے اور (2)ابتدائی اور مسلسل جانکاری دینے سے متعلق ضروریات کا ذکر کیا گیا ہے۔

 

آئی ایف ایس سی میں پونجی بازار، خاص طور سے ماحولیات، سماجی اور حکمرانی  (ای ایس جی)، فِن- ٹیک، کارپوریٹ تشکیل نو وغیرہ کے شعبوں  میں متنوع کاروباری ماڈل کے مالی تعاون کی حمایت کرتے ہیں۔ اسے یقینی بنانے کے لئے آئی ایف ایس سی اےکے مجوزہ فریم ورک میں اسٹارٹ اپ، چھوٹی اور درمیانہ انٹرپرائزز (ایس ایم ای) اور اسپیشل پرپز ایکویزیشن کمپنی (ایس پی اے سی)، کے ذریعے سکیورٹیز کو جاری کرنے اور فہرست سازی کی سہولت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قرض سکیورٹیز کو جاری کرنے اور فہرست سازی کے لئے بھی اہل فریم ورک کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس میں ای ایس جی اور اسمارٹ شہروں پر مرکوز سکیورٹیز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فِن ٹیک صنعت میں اختراع کو فروغ دینے کے لئے مالی سال 22-2021 کے مرکزی بجٹ میں گفٹ (جی آئی ایف ٹی) سٹی میں عالمی سطح کے فِن ٹیک ہب  کے قیام کا اعلان کیا گیاہے۔ آئی ایف ایس سی اے کے ذریعے مجوزہ فریم ورک سے امید ہے کہ یہ فن ٹیک اور دیگر اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو سرمایہ جمع کرنے اور فہرت سازی کے لئے ایک ایکو سسٹم فراہم کرے گا۔

 

 عالمی سطح پر اثاثہ یا کمپنیوں کو تحویل میں لینے کے سلسلے میں آئی پی او کے توسط سے سرمایہ جمع کرنے کے لئے اسپیشل  پرپز ایکویزیشن کمپنیز (ایس پی اے سی)، ایک اہم ڈھانچہ بن گئی ہیں۔ فروغ پاتے بازار کے ساتھ تال میل رکھنے کے لئے آئی ایف ایس سی اے، آئی ایف ایس سی میں منظور شدہ  اسٹاک ایکسچینجوں میں ایس پی اے سی کی پونجی جمع کرنے اور  فہرست سازی کے لئے ایک مناسب فریم ورک کی تجویز کر رہاہے۔

 

سرمایہ کاروں اور گرین بونڈ، سوشل بونڈ، پائیدار بونڈ اور سسٹین ا یبلٹی سے جڑے بونڈ جاری کرنے والوں کے بیچ کے فرق کو کم کرنے میں پونجی بازار کے اہم رول کو ذہن میں رکھتے ہوئے آئی ایف ایس سی اے کا ہدف گفٹ (جی آئی ایف ٹی) سٹی کو مستقل فائنانس کے لئے ایک اہم بین الاقوامی مرکز بنانا ہے۔ آئی ایف ایس سی اے کے ذریعے مجوزہ فریم ورک سے ماحولیات، سماجی اور حکمرانی کی مالی ضرورتوں کو حمایت ملنے کی امید ہے۔

 

مجوزہ فریم ورک، جاری کنندگان کو مختلف طرح کی ضرورتوں کے لئے سرمایہ جمع کرنے اور آئی ایف ایس سی میں بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینجوں میں سکیورٹیز کی فہرست سازی کی سہولت فراہم کرے گا۔ آئی ایف ایس سی اے (سکیورٹیز کا اجرا اور فہرست سازی)ریگولیشن 2021 کے مسودے کو آئی ایف ایس سی اے کی ویب سائٹ  https://ifsca.gov.in/PublicConsultation مجوزہ ریگولیشن پر عام لوگوں کے تبصرے اور تجاویز 31 مارچ 2021 تک بھیجی جا سکتی ہے۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

U. No.2535

 


(Release ID: 1704795) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi