کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اسٹیل درآمد کی نگرانی کا نظام

Posted On: 10 MAR 2021 4:23PM by PIB Delhi

اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم (ایس آئی ایم ایس)، اسٹیل کی مطلوبہ درآمدات کی پیشگی رجسٹریشن کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے، جسے حکومت نے مورخہ 05.09.2019 کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے ذریعہ شروع کیا تھا۔ مطلوبہ اسٹیل کے درآمد کنندگان کو درآمد کی اصل تاریخ سے 15-60 دن پہلے آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے کے لیے آن لائن سسٹم میں پیشگی معلومات جمع کرنی ہوتی ہیں۔

رجسٹریشن نمبر 75 دن کی مدت کے لیے موزوں ہوتا ہے جو آن لائن ایس آئی ایم ایس رجسٹریشن ویب پورٹل کے ذریعے حاصل کیا جاتی ہے۔ کسٹم سے سامانوں کی کلیئرنس کے لیے، اندراج بل (ایس آئی ایم ایس کے تعلق سے) میں مطلوبہ ایس آئی ایم ایس نمبر اور اس کی اختتام مدت کی تاریخ کے علاوہ کسی بھی دوسرے دستاویز کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

شفافیت لانے کے علاوہ، ایس آئی ایم ایس نے اسٹیل اور صنعت کی وزارت کو بر وقت ملک میں درآمد ہونے والی اسٹیل کی درست گریڈ کی نشاندہی کرنے میں مدد کی ہے۔

تجارت اور صنعت کے وزیر مملکت، شری ہردیپ سنگھ پوری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 2513


(Release ID: 1704784)
Read this release in: English