امور داخلہ کی وزارت

ہند بنگلہ دیش سرحد کے ذریعہ گائے کی اسمگلنگ

Posted On: 10 MAR 2021 4:22PM by PIB Delhi

گذشتہ پانچ سالوں کے دوران ہند-بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کے ذریعہ ضبط کیے گئے مویشیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

 

سال

2016

2017

2018

2019

2020

ضبط کیے گئے مویشیوں کی کل تعداد

1,68,801

1,19,299

63,716

77,410

46,809

 

ہند بنگلہ دیش سرحد پر مویشیوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے درج ذیل اقدامات کیے جا رہے ہیں:-

 

i۔ چوبیس گھنٹے کی گشت ، ناکہ بندی، بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر مشاہداتی چوکیاں قائم کرنے اور بارڈر آؤٹ پوسٹس (بی او پی) کے موجودہ دفاع کو مضبوط بنانے کے ذریعہ سرحدوں کا مؤثر تسلط۔

ii۔ سرحد پار سے ہونے والے جرائم کے لیے ذمہ داری سے وابستہ علاقے کی حساسیت کا جائزہ لینے کے لیے BOPs کی کمزوری کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس کے مطابق اضافی افرادی قوت، خصوصی نگرانی کے ساز و سامان اور دیگر قوتوں کے ذریعہ BOPs کو کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

iii۔ تکنیکی حل کی تعیناتی۔

iv۔ آئی بی پر سرحدی باڑ لگانا۔

v۔ علاقے کو روشن کرنے کے لیے سرحدی حفاظتی باڑ کے ساتھ سرحدی فلڈ لائٹ لگانا۔

vi۔ آئی بی کے آبی علاقے کے تسلط کے لیے آبی دستکاری/کشتیوں اور فلوٹنگ BOPs کا استعمال۔

vii۔ ہند-بنگلہ دیش سرحد پر بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے ساتھ بیک وقت مربوط پیٹرولنگ کی جا رہی ہے۔

viii۔ سرحد اور قریبی علاقوں میں خصوصی کارروائی کا انتظام۔

ix۔ دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ انٹیلیجنس نیٹ ورک اور ہم آہنگی میں اضافہ۔

 

جب بھی ہند بنگلہ دیش سرحد پر مویشیوں کی اسمگلنگ میں بی ایس ایف اہلکاروں کی شمولیت کا پتہ چلتا ہے، تو بی ایس ایف اس کی تحقیقات کرتی ہے اور قانون کے مطابق مناسب تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت، شری نتیانند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 2509


(Release ID: 1704780) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Bengali