ریلوے کی وزارت

ریلوے اسٹیشنوں پر عالمی معیارکی سہولتیں

Posted On: 10 MAR 2021 4:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی:10،مارچ، 2021:ریلویز، تجارت وصنعت اور صارفین سے متعلق اُمور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ ریلویز کی  وزارت اسٹیشنوں کی تزئین کاری اسکیم کے تحت اسٹیشنوں پر بہتر /اضافہ شدہ سہولتیں فراہم کرنےکیلئے منصوبہ بنایا ہے جس میں اسٹیشن کے احاطے میں داخل اور نکلنے کیلئے بھیڑ بھاڑ سے پاک انتظامات، مسافروں کی آمدورفت کو الگ کرنا، شہر کے دونوں اطراف میں زیادہ تعداد میں بھیڑ کے بغیر مناسب جگہ کی تعمیر، ٹرانسپورٹ سسٹم کے دیگر ذرائع، بس میٹرو وغیرہ کا انضمام، یوزر کے موافق بین الاقوامی اشارے، اچھی طرح سے روشن علاقہ، ڈراپ آف، پک اَپ اور پارکنگ وغیرہ کیلئے مناسب انتظامات شامل ہیں۔

مہاراشٹر کے ناگپور، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس اور اجنی اسٹیشنوں، مدھیہ پردیش میں حبیب گنج اور گوالیار اسٹیشنوں، گجرات میں گاندھی نگر اور سابرمتی اسٹیشنوں، اترپردیش میں ایودھیا اور گومتی نگر اسٹیشنوں، دہلی میں صفدر جنگ اور نئی دہلی اسٹیشنوں، آندھراپردیش میں تروپتی اور نلّور اسٹیشنوں اور اتراکھنڈ، پنجاب، کیرالا اور مرکز کے زیرانتظام علاقہ پڈوچیری میں بالترتیب دہرہ دون، امرتسر، ارناکولم اور پڈوچیری اسٹیشنوں میں تزئین کاری کاکام شروع کیا گیا ہے۔

اسٹیشنوں کی تزئین کاری کا پروگرام اپنی نوعیت کا پہلا اور پیچیدہ عمل ہے اور اسے تکنیکی-مالی امکانات کے مطالعات کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ شہری/مقامی بلدیاتی اداروں سے مختلف قانونی منظوریوں کی ضرورت ہے۔ لہٰذا اس مرحلے پر کسی ٹائم فریم کی نشاندہی نہیں کی جاسکتی ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2506



(Release ID: 1704777) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Marathi